?️
کراچی: (سچ خبریں) اداکار فرحان سعید اور مایا علی سمیت دیگر اداکاروں نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں ملک بھر میں زور و شور سے جاری ہیں، ملک کی تمام سیاسی جماعتیں انتخابی مہم میں مصروف ہیں، جگہ جگہ ریلیاں اور سیاسی جھنڈے اور بینرز بھی آویزاں ہیں۔
ایک جانب ملکی خراب معیشت، دہشت گردی، مہنگائی، کرائم اور دیگر مشکلات نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے وہیں کل ہونے والے عام انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتے ہوئے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے۔
اسی تناظر میں کئی نامور پاکستانی اداکار عوام کی حوصلہ افزائی اور شعور بیدار کرنے کے لیے ووٹ ڈالنے کی اپیل کررہے ہیں۔
فرحان سعید نے سماجی لپیٹ فارم ایکس پر ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانیوں باہر نکلو اور 8 فروری کو ووٹ دو۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ’اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کے ساتھ ظلم ہوا ہے، ووٹ دیں، اگر آپ اپنے ملک کی ترقی دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، اگر آپ صحیح شخص کو ملک کی قیادت کرتے دیکھنا چاہتے ہیں تو ووٹ دیں، پاکستان کے لیے ووٹ دیں۔‘
اداکارہ مایا علی نے بھی عوام سے اپیل کی اپنا ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہی وقت ہے کہ آپ اپنا مستقبل کھونے سے بچا سکتے ہیں اور اپنے حال کو بہتر بنا سکتے ہیں، پاکستان کے بارے میں سوچیں، ان قربانیوں کے بارے میں سوچیں جو اب تک دی گئی ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ’ ہمارے بچوں کی قسمت ہمارے ہاتھ میں ہے اور ہمیں تاریخ کے صحیح جانب کھڑا ہونا ہے، ملک کی بہتری کے لیے اپنا لیڈر منتخب کریں گے۔’
اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ 8 فروری، ہمارے اور ہماری قوم کے لیے ایک اہم دن ہے۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کل (8 فروری کو) اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کریں، تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے، یاد رکھیں اگر آپ ابھی ووٹ نہیں دیں گے، تو آپ بعد میں شکایت کرنے کا حق کھو دیں گے۔’
اداکارہ ماورا حسین نے اپنے مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کل، 8 فروری کو، ووٹ لازمی ڈالنا ہے، ملک کے شہر ہونے کے ناطے یہ ہماری ذمہ داری ہے، جمہوریت کو برقرار رہنا چاہیے اور یہ تب ہی ہو سکتا ہے جب ہم ووٹ دیں گے۔


مشہور خبریں۔
ایٹمی معاہدے کے سلسلہ میں ایران کا بیان
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کے ایران پر پابندیاں ختم
اپریل
برطانیہ: کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی نیٹ ورک چلانے والے شخص کو 4 سال قید
?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: برطانیہ میں کرپٹو کرنسی اے ٹی ایمز کا غیر قانونی
مارچ
اسرائیل شام کے بارے میں اپنی پالیسی بدل رہا ہے: صیہونی ذرائع
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی ریجیم کے ٹی وی چینل نیٹ ورک 13 نے اسرائیلی
نومبر
پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن اور استحکام کے حوالے سے تشویش
?️ 2 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)پاکستان کو افغانستان میں پائدار امن و استحکام کے
جون
وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ دورہ ایران کیلئے تہران پہنچ گئے
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف اپنے دو روزہ دورہ
مئی
حکومت کی توجہ برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری بڑھانے پر ہے: وزیر اعظم
?️ 27 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ زراعت کو
دسمبر
پنجاب کا آئندہ مالی سال کا بجٹ مکمل طور پر ٹیکس فری ہوگا۔ عظمی بخاری
?️ 12 جون 2025لاہور (سچ خبریں) صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جون
غزہ میں ایک جامع اور پائیدار جنگ بندی کی ضرورت
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں:چینی وزیر خارجہ نے غزہ میں ایک جامع اور دیرپا جنگ
نومبر