?️
کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان و اداکارہ عائشہ جہانزیب نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل دوسرے شوہر سے جب انہوں نے پہلی بار بات کی تو انہوں نے بھائی بلانے پر ان پر غصہ کردیا تھا۔
عائشہ جہانزیب نے 2013 میں بطور شریک ٹی وی میزبان کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ متعدد مزاحیہ پروگراموں کی شریک میزبان رہیں اور بعد ازاں انہوں نے اپنے پروگرامات بھی شروع کیے۔
حال ہی میں انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا ہے اور وہ ان دنوں برنس روڈ کی رومیو جولٹ نامی ڈرامے میں کردار ادا کرتی دکھائی دیتی ہیں۔
عائشہ جہانزیب نے فوچیا میگزین سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شادی سے قبل دوسرے شوہر کو جب انہوں نے بھائی بولا تو وہ غصہ میں آگئے اور انہیں سختی سے منع کیا کہ وہ انہیں بھائی نہ بلائیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ پہلے شوہر جہانزیب کی کینسر میں موت کے کئی سال بعد انہوں نے والدہ کے کہنے پر دوسری شادی حارث سے کی، جن سے انہیں دو بچے ہو چکے ہیں۔
عائشہ جہانزیب کا کہنا تھا کہ حارث سے شادی کرنے کے باوجود انہوں نے اپنے نام کے ساتھ پہلے شوہر کا نام لگا رکھا ہے، جس پر بہت سارے لوگوں کو حیرانگی بھی ہوتی ہے اور انہیں طعنے بھی دیے جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ان کا دوسرے شوہر حارث سے کسی خاتون دوست کے توسط سے ٹریولنگ کی غرض سے رابطہ ہوا تھا جو پہلے دوستی اور بعد ازاں رشتے میں تبدیل ہوگیا۔
ان کے مطابق انہوں نے پہلی بار حارث پر فون سے بات کی اور انہیں بھائی بولا، جس پر وہ ناراض ہوگئے اور انہیں کہا کہ وہ آئندہ انہیں بھائی نہ بلائیں۔
اداکارہ کے مطابق وہ پہلے شوہر کے تین بچوں کے ہمراہ دبئی جانا چاہتی تھیں، اس لیے انہوں نے حارث سے ٹکٹس کروانے کی مدد لی اور اسی دوران ان کے درمیان دوستی ہوگئی جو رشتے میں تبدیل ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ دوسری شادی کرتے وقت ان کے پہلے شوہر کے سب سے بڑے بیٹے کی عمر 10 سال، دوسری بیٹی کی 7 اور سب سے چھوٹی بیٹی کی 5 سال تھی اور بعد ازاں انہیں دوسرے شوہر سے بھی دو بچے ہوئے۔
عائشہ جہانزیب نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے شوہر کے پہلے بچوں کے نام کے ساتھ والد کا نہیں بلکہ دادا کا نام لگا ہوا ہے جب کہ انہوں نے مرحوم شوہر کا نام اپنے ساتھ لگاکر رکھنے کا فیصلہ کیا اور دوسرے شوہر نے بھی خوشی سے اس کی اجازت دی۔
انہوں نے بتایا کہ معاشی بہتری کے لیے انہوں نے ٹی وی کیریئر کا آغاز کیا اور ان کے دوسرے شوہر نے ہی والدہ سے انہیں ٹی وی میں کام کرنے کی اجازت دلوائی۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کو ہمیشہ یہ ڈر ہوتا تھا کہ ان کی بیٹی ٹی وی انڈسٹری میں جانے کے بعد خراب ہوجائے گی۔
مشہور خبریں۔
مصری صدر نے فلسطینی کاز کی حمایت جاری رکھنے پر زور دیا
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے منگل
ستمبر
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
سندھ حکومت نے کراچی میں مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا
?️ 23 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کراچی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
مئی
عمران خان پارٹی کو پہلے سے زیادہ مضبوط بنائیں گے
?️ 25 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر
دسمبر
آئین واضح ہے پیسہ خرچ کرنے کا اختیار صرف عوام کے منتخب نمائندوں کے پاس ہے، راجا پرویز اشرف
?️ 27 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے کہا
اپریل
انصاراللہ کا قابضین کے خلاف آپریشن، مزید شدت کے ساتھ جاری
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج غزہ کی حمایت میں اپنی کارروائیوں کے چوتھے
جون
فلسطینی بچوں کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ خوراک کی خطرناک
فروری
کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
?️ 25 جنوری 2021کریمہ بلوچ کی میت کو لے کر اپوزیش کا حکومت پر حملہ
جنوری