سوارا بھاسکر بھی نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں شامل

?️

ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوارا بھاسکر نے شہنشاہ قوالی استاد نصرت فتح علی خان کے مداحوں کی فہرست میں اپنا نام  درج کروا دیا انہوں نے ان کی یادگار ویڈیو شیئر کرکے اُنہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں۔

سوارا بھاسکر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اُنہیں موبائل فون میں لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان کا ایک گیت سُنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں انتہا پسند بھارتیوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’جن کے دل نفرتوں سے بھرے ہوئے ہیں، وہ کبھی اس سرزمین کی خوبصورتی، ہماری مشترکہ تاریخ کے اثر کو نہیں سمجھ پائیں گے۔‘

اُنہوں نے مزید لکھا کہ ’نفرت کرنے والوں، یہ دیکھیں پاکستان کے سب سے بڑے لیجنڈری فنکار ہمارا گیت گا رہے ہیں اور یہی ہمارا خوبصورت ماضی ہے۔‘سوارا بھاسکر کے اس ٹوئٹ پر بھارتیوں کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے نصرت فتح علی خان1948 میں فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ان کی قوالیوں نے ملک گیر شہرت حاصل کی۔نصرت فتح علی خان نے قوالی کی صنف میں مغربی انداز متعارف کرایا جسے خوب پزیرائی ملی۔

عالمی سطح پر انہیں ورلڈ میوزک آرٹ اینڈ ڈانس فیسٹول سے شہرت ملی جس کے بعد ان کی آواز کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا، نصرت فتح علی خان نے کئی مشہور شعرا کے لکھے گیت گائے۔نصرت فتح علی خاں کی قوالیوں کے 125 البمز ریلیز ہوئے اور نام گنیز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں درج ہوا۔

مشہور خبریں۔

میٹا اے آئی چیٹ بوٹس کی جانب سے نابالغ افراد سے جنسی گفتگو کیے جانے کا انکشاف

?️ 30 اپریل 2025سچ خبریں: فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا

الحشد الشعبی کا اربعین زائرین کے خلاف داعشی منصوبہ ناکام

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے اس ملک کے صوبہ

جدید اے آئی ماڈلز کا خطرناک رویہ: جھوٹ، بلیک میلنگ اور دھمکیوں پر اُتر آئے

?️ 29 جون 2025سچ خبریں: دنیا کے جدید ترین مصنوعی ذہانت ماڈلز اب صرف انسانوں

 نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے

?️ 28 دسمبر 2025  نیتن یاہو ٹرمپ سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا

امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ کا المناک واقعہ، ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل

?️ 2 جون 2026سچ خبریں:امریکی ریاست آئیوا میں فائرنگ کے سلسلہ وار واقعات کے دوران

امریکہ نیٹو کو استعمال کر رہا ہے:چین

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:چین کا کہنا ہے امریکہ اس ملک کو چیلنج کرنے اور

کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں

?️ 19 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے