?️
کراچی (سچ خبریں) معروف گلوکار عاطف اسلم کی اہلیہ سارا بھوانا نے ان کے انسٹاگرام پر قبضہ کرکے شوہر کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرکے انہیں سالگرہ کی مبارک باد پیش کی، اس تصویر سے انہوں نے مداحوں کے دل جیت لیے۔سیاہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو سب سے منفرد، پیارا اور خوبصورت انسان قرار دیا۔
سارا بھوانا نے عاطف اسلم کے انسٹاگرام پر سیاہ لباس میں اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کو سب سے منفرد، پیارا اور خوبصورت انسان قرار دیا۔سارا بھوانا کی جانب سے شوہر کے انسٹاگرام پر کی گئی منفرد اور رومانوی پوسٹ کو پڑھنے کے بعد اگرچہ کئی لوگ پہلے خوشگوار حیرت میں مبتلا رہے، تاہم جلد ہی انہیں معلوم ہوگیا کہ دراصل مذکورہ پوسٹ گلوکار نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ نے کی ہے۔
گلوکار کی اہلیہ نے شوہر کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے خود کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی اور ساتھ دعویٰ کیا کہ انہوں نے آج تک عاطف اسلم جیسا پیار انسان کہیں نہیں دیکھا۔سارا بھوانا نے یہ بھی لکھا کہ عاطف اسلم کی جانب سے ان سے شادی کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہوا۔
انہوں نے شوہر کو مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ وہ ان سے محبت کرتی ہیں اور ساتھ ہی انہیں دنیا کا خوبصورت ترین انسان بھی قرار دیا۔ان کی جانب سے شوہر کے انسٹاگرام پر کی گئی پوسٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی جوڑی کو سب سے بہترین جوڑی بھی قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا: سنوار نے اسرائیل کو دو ناقابل فراموش سبق سکھائے
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے صہیونی اخبار "اسرائیل ہیوم” نے اپنی ایک
مئی
اقوام متحدہ کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 4 جنوری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے صیہونی حکومت کو خبردار
جنوری
حزب اللہ کی طاقت تیزی سے بڑھ رہی ہے: صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ کی طاقت
نومبر
دن بدن بکھرتا اسرائیل
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی ریاست میں جسیے جیسے انتخابات قریب آتے جارہے ہیں ویسے
اگست
غزہ پر یورپ کے موقف میں واضح تبدیلیاں
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: الوفد کے حوالے سے، عرب لیگ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حسام
اگست
بائیڈن کے مشیر سعودی عرب کیا کرنے آئے ہیں؟
?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: بائیڈن کے اعلیٰ مشیروں نے خاموشی سے سعودی عرب کا
اکتوبر
شام میں وسیع پیمانے پر جنگ بندی کی خلاف ورزیاں
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:شام میں سرگرم النصرہ فرنٹ کے تکفیری دہشت گرد اس ملک
مارچ
طالبان حکومت کو فوری طورپر تسلیم نہیں کریں گے؛قطر کا اعلان
?️ 14 ستمبر 2021سچ خبریں:قطر کے وزیر خارجہ نے فوری طور پر طالبان حکومت کوتسلیم
ستمبر