🗓️
سچ خبریں:مشہور بھارتی اداکارہ کاجول نے سوشل میڈیا سے دوری اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے زندگی کے سب سے بڑے امتحان کا سامنا ہے۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام جاری کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی مختلف ویب سائٹس سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اداکارہ نے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ہی پوسٹ شیئر کی ہے اور کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا سے بریک لے رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ہی اداکارہ نے ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس پر تحریر ہے کہ میں اس وقت اپنی زندگی میں مشکل ترین آزمائش سے گزر رہی ہوں۔
اداکارہ نے فیس بُک اور ٹوئٹر پر سوشل میڈیا سے بریک لینے کا اعلان کیا ہے جبکہ انسٹاگرام پر اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی تمام سابقہ تصاویر ڈیلیٹ کردی ہیں۔
واضح رہے کہ کاجول انسٹاگرام پر خاصا ایکٹو رہتی ہیں پوسٹس ڈیلیٹ کیے جانے سے قبل کاجول کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ان کی فیملی اور شوہر اجے دیوگن سمیت ، فلمی کیرئیر کی کئی تصاویر موجود تھیں جنہیں اب ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔
اداکارہ کے پوسٹ ڈیلیٹ کیے جانے ساتھ ساتھ شیئر کیے گئے پیغام کے باعث ان کے مداح پریشان ہوگئے ہیں جبکہ بہت سے لوگ ان سے سوشل میڈیا پر واپس آنے کی درخواست بھی کر رہے ہیں، کسی نے ان کی ہمت بڑھاتے ہوئے کہا کہ برا وقت ہے گزر جائے گا تو کسی نے اسے ایک پبلسٹی اسٹنٹ کہا۔
مشہور خبریں۔
دمشق کے ساتھ مفاہمت بھی اور شمالی شام پر قبضہ بھی؛اردگان کا متضاد موقف
🗓️ 21 مئی 2023رجب طیب اردگان نے شام کے ساتھ مفاہمت کے لیے آمادہ ہونے
مئی
ایڈمرل نوید اشرف نے پاک بحریہ کے سربراہ کا منصب سنبھال لیا
🗓️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل امجد خان
اکتوبر
تحریک لبیک اور حکومت میں سمجھوتہ ہو گیا
🗓️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
اپریل
عراق کے خلاف امریکی شیطانی منصوبے
🗓️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے رہنماوں میں سے ایک
جولائی
عین الاسداڈا ایک بار پھر راکٹ حملوں کا شکار
🗓️ 2 جون 2022سچ خبریں:عراق میں واقع عین الاسد امریکی فوجی اڈے کو ایک بار
جون
صیہونی جارحیت کو روکنے کے لیے اسلامی ممالک کے درمیان اتفاق رائے کی ضرورت
🗓️ 20 دسمبر 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرائے خارجہ سید عباس عراقچی
دسمبر
نیتن یاہو اور امریکی حکام کے درمیان کیا چل رہا ہے؟
🗓️ 1 مارچ 2024سچ خبریں: بعض امریکی حکام نے اعلان کیا کہ اگر صیہونی حکومت
مارچ
سازشوں کا مقابلہ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے:یمن
🗓️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے یمنی عوام کے
مارچ