زارانور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے

زارانور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس کو بھی نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظارہے انہوں  نے کہا ہے کہ مجھے ابھی تک نور مقدم کیس کے فیصلے کا انتظار ہے اور کیس میں تاخیر پریشان کن ہے اگر ایسا آپ کے ساتھ ہو اس وقت آپ کیا کریں گے؟

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں زارا نور عباس نے کہا کہ ’نور مقدم کیس میں تاخیر پریشان کُن ہے۔زارا نور عباس نے کہا کہ ’ذرا تصور کریں، اگر یہ کل آپ کے ساتھ ہو، آپ کے بوڑھے والدین کو مہینوں تک اس طرح عدالت میں گھسیٹا جائے، تو اُس وقت آپ کیا کریں گے؟‘

واضح رہے کہ 20 جولائی کو تھانہ کوہسار کی حدود ایف سیون فور میں 27 سالہ لڑکی نور مقدم کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا تھا۔نور مقدم کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں تھانہ کوہسار میں درج ہے۔

مقدمے میں سابق پاکستانی سفیر شوکت علی نے بتایا کہ ان کی بیٹی نور مقدم جس کی عمر 27 سال ہے، اس کو ملزم ظاہر نے تیز دھار آلے سے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے جب کہ سر دھڑ سے الگ تھا۔

 

 

مشہور خبریں۔

مسجد الاقصی پر ایک بار پھر صیہونی یلغار

?️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی فوج کی بھرپور حمایت سے متعدد صیہونی آباد کاروں

ٹرمپ کا نیٹو کے ساتھ دھوکہ؛اماراتی اخبار کا انکشاف

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:اماراتی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے

غزہ میں بھوک کی المناک داستان اور صہیونی افواج پر مجاہدین کی کاری ضرب

?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں بھوک سے بچوں

سید حسن نصراللہ نے امریکہ کا کیسے مذاق اڑایا؟

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل نے اپنی حالیہ تقریر میں

ٹرمپ کی شمالی کوریا سے قربت؛ ایٹمی ہتھیاروں کا خوف یا سیاسی فتح کی کوشش؟

?️ 24 اگست 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی کوریا کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی

مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی

?️ 30 جنوری 2022مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد

صیہونی معاشرے میں تشدد، قتل اور بے چینی کی صورتحال؛صیہونی تجزیہ کار کی زبانی

?️ 12 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے اپنی تحریر میں اعتراف کیا کہ

فلسطینی مزاحمتی خاندان پر دباؤ ڈالنے کے لیے اسرائیل اور ابو مازن کے درمیان مشترکہ منصوب

?️ 17 فروری 2026 سچ خبریں:فلسطینی خود مختار اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس (ابومازن) کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے