?️
کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی سینما کی تاریخ میں کمائی کے نئے ریکارڈ بنانے والی ایکشن پنجابی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ہیرو فواد خان کی جانب سے استعمال کیا جانے والا گنڈاسا سوا کروڑ روپے سے زائد رقم میں نیلام ہوگیا۔
بھاری کلہاڑے کی طرح نظر آنے والے گنڈاسے کو فواد خان فلم میں استعمال کرتے دکھائی دیے تھے، وہ گنڈاسے سے اپنے دشمنوں کو سبق سکھاتے بھی دکھائی دیے تھے جب کہ مذکورہ گنڈاسے کو خصوصی طور پر تیار کروایا گیا تھا۔
’دی لیجنڈ: آف مولا جٹ‘ کو 2022 میں ریلیز کیا گیا تھا، جس نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ کمائی کی تھی اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے دنیا بھر کے 5 ہزار سے زائد سینما اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔
فلم کی شاندار کامیابی کے بعد حال ہی میں فواد خان جب کینیڈا کے شہر ٹورنٹو گئے تو انہوں نے وہاں ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں فلم میں ان کے استعمال میں رہنے والے گنڈاسے کو فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔
فواد خان نے گنڈاسے کو فروخت کرنے کی ویڈیو اور تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں، جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداح گنڈاسے کو خریدنے کے لیے بولی لگا رہے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گنڈاسے کی ابتدائی قیمت 45 ہزار کینیڈین ڈالر لگائی، تاہم ایک مداح نے اسے ریکارڈ 50 ہزار کینیڈین ڈالرز میں خرید لیا۔
فواد خان نے گنڈاسے کو ریکارڈ رقم میں خریدنے والے مداح کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی، جنہوں نے گنڈاسے کو پاکستانی سوا کروڑ روپے سے زائد کی رقم میں خریدا۔
ٹورنٹو میں ہونے والی تقریب میں فواد خان نے پرفارمنس بھی کی، جسے شائقین نے خوب سراہا۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا بیان مسترد کر دیا
?️ 30 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی وزارت داخلہ کا مقبوضہ کشمیرمیں
جون
صہیونی فوج میں ایران پر حملے کے غیر متوقع نتائج کا خوف وہراس
?️ 30 دسمبر 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے تسلیم کیا کہ قابض حکومت کی فوج ممکنہ
دسمبر
وزیراعظم کا انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم
?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے
جنوری
امریکی عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہے یا اسرائیل کے؟
?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں: امریکی شہریوں نے وائٹ ہاؤس کے سامنے غزہ کے مظلوم
اکتوبر
آرمی چیف کے تقرر کا عمل شروع ہوچکا جو 25 نومبر تک مکمل ہوجائے گا، خواجہ آصف
?️ 21 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
نومبر
صیہونیوں کا شامی فوج کے ٹھکانوں پر مارٹر حملہ
?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شام کے شہر قنیطرہ میں
جنوری
غزہ میں بم دھماکوں کا سلسلہ جاری
?️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے مغربی ایشیائی امور کے
نومبر
عوام کیلئے اچھی خبر، ستمبر کے بجلی بلوں میں صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان
?️ 22 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستانی عوام کے لیے بجلی کے بلوں میں
اگست