?️
کراچی: (سچ خبریں) جلد ہی ریلیز ہونے والے ایکشن تھرلر ڈراما دنیا پور کے مرکزی اداکاروں رمشا خان اور خوشحال خان نے دعویٰ کیا ہے کہ مذکورہ ڈراما پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے اور اس کی شوٹنگ کے دوران استعمال کی گئی ٹیکنالوجی فلموں والی ہے۔
حال ہی میں رمشا اور خوشحال خان نے سم تھنگ ہاٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامے سے متعلق کھل کر بات کی اور بتایا کہ ڈرامے کی کہانی افسانوی ہے، اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، تمام کردار افسانوی ہیں۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ دنیا پور کی شوٹنگ پنجاب اور خیبر پختونخوا سمیت گلگت اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں بھی کی گئی اور ہر جگہ پوری کاسٹ اور دیگر افراد ساتھ جاتے تھے۔
خوشحال خان نے بتایا کہ ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران فلموں کی شوٹنگ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، کیمرا سے لے کر ایکشن ڈائریکٹرز اور کاسٹیوم ڈیزائنرز سے بھی الگ الگ تھے۔
ایک سوال کے جواب میں رمشا خان نے بتایا کہ ڈرامے کی کہانی ایک طرح سے بدلے اور خاندانی و قبائلی تصادم کے ارد گرد گھومتی ہے اور وہ ڈرامے میں اپنے بھائیوں کے قتل کا بدلہ لیتی دکھائی دیتی ہیں۔
خوشحال خان کے مطابق وہ بھی ایک طرح سے اپنے خاندان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوتے ہیں اور وہ جہاں اچھے کام کرتے دکھائی دیں گے، وہیں وہ غلط روپ میں بھی نظر آئیں گے۔
ایک اور سوال کے جواب میں رمشا خان نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور شہرہ آفاق ہولی وڈ سیریز گیم آف تھرونز کی کاپی نہیں ہے اور نہ ہی کسی دوسری فلم کو دیکھ کر ڈراما بنایا گیا، البتہ ممکن ہے کہ لوگوں کے بعض مناظر دوسری سیریز اور فلموں جیسے نظر آئیں۔
اسی طرح خوشحال کا کہنا تھا کہ ڈرامے کا نام دنیا پور ہے، اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بھارتی سیریز مرزاپور کی کاپی ہے۔
ڈرامے کے بجٹ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر دونوں نے دعویٰ کیا کہ دنیا پور پاکستانی تاریخ کا مہنگا ترین ڈراما ہے لیکن انہیں درست انداز میں معلوم نہیں کہ شوٹنگ پر کتنا خرچہ آیا۔
میزبان نے جب انہیں بتایا کہ رپورٹس ہیں کہ دنیا پور کی تیاری میں 25 سے 30 کروڑ روپے لگے ہیں تو اس بات میں کتنی صداقت ہے؟ اس پر دونوں اداکاروں نے جواب دیا کہ انہیں بجٹ کا درست علم نہیں، البتہ وہ یہ بات جانتے ہیں کہ دنیا پور مہنگا ترین ڈراما ضرور ہے۔
دنیا پور کو گرین ٹی وی پر 25 ستمبر سے نشر کیا جائے گا، اس کی کہانی دنیا پور نامی افسانوی علاقے اور اس پر بادشاہی کے لیے جنگ لڑنے والے خاندانوں کے گرد گھومتی ہے۔
ڈرامے کی ہدایات شاہد شفاعت نے دی ہیں، اس میں رمشا خان، نعمان اعجاز، منظر صہبائی، خوشحال خان اور دیگر نے کردار ادا کیے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اکستان کے مسائل عارضی ہیں اور انہیں زبردستی حل کیا جارہا ہے:اسٹیٹ بینک آف پاکستان
?️ 1 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ نے کہا
اگست
بھارت سندھ طاس معاہدہ جاری نہیں رکھتا تو کشمیر کی آزادی پر تمام 6 دریا پاکستان کے ہونگے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
?️ 22 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
تہران اور ریاض سفارتخانے دوبارہ کھولنے پر غور کر رہے ہیں: اکسیوس
?️ 28 اپریل 2022سچ خبریں: Axios ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ گزشتہ جمعرات کو
اپریل
یوکرین کے راستے میں ٹرمپ کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے بم
?️ 15 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز کو یہ خبر دو باخبر ذرائع
مارچ
پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ
?️ 17 اکتوبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبرپختونخوا میں
اکتوبر
کیا پی ٹی آئی کا احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے؟
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے کہا ہے کہ
جولائی
بن سلمان اردغان سے خاشقجی کے بارے میں پوچھ تاچھ کے خواہاں
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا ہے کہ
جنوری
روس کیوں ٹرمپ کے لیے زیادہ اہم ہے؟
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں: جرمن میگزین اشپیگل کے ایک تجزیے میں لکھا گیا ہے
اپریل