خواہش ہے دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کروں، سجل علی

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی فلموں سے قبل بولی وڈ فلم میں کام کرنے والی مقبول اداکارہ سجل علی نے ایک بار پھر بھارتی فلموں میں خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کی سیاسی کشیدگی میں آرٹ اور آرٹسٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

سجل علی نے فلمی اداکاری کا آغاز 2017 کی بولی وڈ فلم ’موم‘ سے کیا تھا، جس میں انہوں نے معروف آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی کا کردار ادا کیا تھا۔

’موم‘ کے بعد سجل علی نے پاکستانی فلموں میں بھی کام کیا جب کہ رواں برس مارچ میں ان کی پہلی ہولی وڈ (عالمی فلم) ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ بھی ریلیز ہوئی تھی، جس کی ہدایات بھارتی فلم ساز شیکھر کپور نے دی تھیں اور اس میں شبانہ اعظمی نے بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔

اپنی پہلی بولی وڈ فلم ’موم‘ کو 6 سال گزر جانے کے بعد حال ہی میں سجل علی نے ہندوستان ٹائمز سے خصوصی بات کی، جس دوران انہوں نے دوبارہ بھارت میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوران انٹرویو انہوں نے آنجھانی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے اور اپنے تعلقات پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ ان کے گھر ہی ٹھہری تھیں اور جھانوی کپور سے ان کی اچھی دوستی ہوگئی تھی۔

اداکارہ کے مطابق سری دیوی ان کے لیے والدہ کی طرح تھیں، وہ ان کا بہت خیال رکھتی تھیں لیکن بد قسمتی سے جب وہ انتقال کر گئیں تو سیاسی کشیدگی کی وجہ سے وہ ان سے متعلق زیادہ کھل کر باتیں بھی نہیں کر پائیں۔

سجل علی نے بتایا کہ ’موم‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی والدہ نے بھی بھارت کا دورہ کیا تھا اور وہ بھی سری دیوی کی میزبانی اور محبت سے خوش ہوئی تھیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ بولی وڈ میں کام کرنے کے دوران انہیں وہاں بہت ساری عزت اور محبت ملی اور سری دیوی کا پیار دیکھ کر ان کے دل میں خواہش اٹھی کہ کاش ان کا ایک گھر بھارت میں بھی ہوتا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران بھی شیکھر کپور اور شبانہ اعظمی نے انہیں بہت پیار اور عزت دی، جس میں اپنائیت تھی۔

اداکارہ نے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی پر بھی بات کی اور کہا کہ سیاسی معاملات کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے آرٹسٹ اور آرٹ مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ بھی بولی وڈ میں کام کرنا چاہیں گی اور ان کی خواہش ہے کہ وہ وہاں پھر سے کام کریں لیکن انہیں معلوم نہیں کہ ایسا کب تک ممکن ہو سکے گا، وہ وہاں کام کر سکیں گی یا نہیں؟

اگرچہ سجل علی نے دوبارہ بولی وڈ میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں وہاں پھر سے کام کرنے کی پیش کش ہوئی ہے یا نہیں؟

خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت میں دونوں ممالک کے فنکاروں کے کام کرنے پر پابندی عائد ہے جب کہ دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی فلموں کی نمائش پر بھی پابندی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان مذکورہ پابندیاں 2016 میں اڑی حملوں کے بعد لگائی گئیں اور تب سے اب تک دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے نہیں دکھائی دیے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں آپریشنز صورتحال نہیں بدلے گی: کریملن

🗓️ 14 جون 2023سچ خبریں:روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے آج بدھ کو

سینیٹ سے ریکوڈک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا ترمیمی بل منظور

🗓️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) بلوچستان میں ریکوڈک کے تانبے اور سونے کی

سعودی اتحاد کی صنعا کے دو رہائشی مکانات پر بمباری؛ 8 شہید، 4 زخمی

🗓️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمنی دارالحکومت میں دو رہائشی

سینیٹ اجلاس: ایکس، یوٹیوب، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بند کرنے کی قرارداد پر ایوان میں احتجاج

🗓️ 4 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر بہرا مند تنگی

20% اسرائیلی نوجوان خودکشی کی طرف مائل ہیں: صہیونی میڈیا

🗓️ 7 جون 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا والا نے مزید کہا کہ 44% اسرائیلی نوجوان مسلسل

کچھ لوگ لبنان میں آگ بھڑکانے کے لیے لکڑیاں ڈھونڈھ رہے ہیں: سید حسن نصراللہ

🗓️ 19 مارچ 2021سچ خبریں: حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے لبنان

صیہونی حکومت نے شام کے کن حساس مقامات کو نشانہ بنایا؟

🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے سب سے بڑے میزائل

خاتون جج دھمکی کیس: عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا

🗓️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے خاتون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے