خلیل الرحمٰن قمر کا ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) معروف فلم اور ڈراما ساز خلیل الرحمٰن نے سپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کرنے کے محض ایک سال بعد ہی ان کے ساتھ کام کرنے کا عندیہ دے دیا۔

گزشتہ برس اگست میں خلیل الرحمٰن قمر نے اعلان کیا تھا کہ وہ اب کبھی ماہرہ خان کے ساتھ کام نہیں کریں گے لیکن اب حالیہ پوڈکاسٹ میں انہوں نے آںے والی اپنی فلم مرزا جٹ میں ہمایوں سعید کے ساتھ ماہرہ خان کو کاسٹ کرنے کی بات کہی۔

خلیل الرحمٰن قمر گزشتہ 4 سال سے ماہرہ خان کے خلاف اس وقت سے بیانات دیتے آرہے ہیں جب مارچ 2020 میں ڈراما ساز نے ایک ٹی وی شو میں سماجی رہنما ماروی سرمد کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا تھا اور ان کے بیان پر ماہرہ خان نے بھی افسوس کا اظہار کیا تھا۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کی جانب سے سماجی رہنما ماروی سرمد کے لیے ٹی وی کے پروگرام پر نامناسب زبان استعمال کیے جانے پر ٹوئٹ کی تھی۔

ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ وہ ٹی وی اسکرین پر عورتوں کی تضحیک کرنے والے شخص کی جانب سے ماروی سرمد کے لیے کہے گئے الفاظ پر حیران ہیں۔

اداکارہ نے ڈراما نگار کے نام کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ وہی شخص ہیں، جنہیں عورتوں کی تضحیک کے بعد ایک کے بعد ایک منصوبہ دیا جاتا ہے۔

بعد ازاں اپریل 2021 میں خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کی جانب سے اپنے خلاف ٹوئٹ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ماہرہ خان کی جانب سے ان کے خلاف مئی 2020 میں کی جانے والی ٹوئٹ کو ’نامناسب و چونکا دینے‘ والی تھی۔

جس کے بعد خلیل الرحمٰن قمر نے ماہرہ خان کے حوالے سے ٹوئٹ کی تھی اور لکھا کہ ’ ان کے پرانے ڈرامے ’صدقے تمہارے‘ میں ماہرہ خان کو کاسٹ کیا جانا گناہ تھا اور وہ اس گناہ پر ہمیشہ ملامت کرتے رہیں گے’۔

بعد ازاں خلیل الرحمٰن قمر نے اگست 20236 میں ایک پروگرام کے دوران اعلان کیا تھا کہ وہ اب ماہرہ خان کے ساتھ کبھی کام نہیں کریں گے۔

لیکن اب حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ان کی لکھی گئی آنے والی فلم مرزا جٹ میں ماہرہ خان ہی ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

پوڈکاسٹ میں یوٹیوبر کے سوال پر خلیل الرحمٰن قمر نے بتایا کہ ان کی لکھی فلم مرزا جٹ کی شوٹنگ جلد ہی شروع ہوجائے گی، جس میں ہمایوں سعید مرکزی کردار میں نطر آئیں گے۔

خلیل الرحمٰن قمر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر امکان اسی بات کا ہے کہ فلم میں ماہرہ خان بھی دکھائی دیں گی۔

ڈراما ساز کی جانب سے ماہرہ خان کے ساتھ کام کرنے کے انکشاف کے بعد یوٹیوبر نے ان سے حیرانگی سے سوال کیا کہ کیا اداکارہ نے ان سے معافی مانگ لی؟

اس پر خلیل الرحمٰن قمر نے نفی میں جواب دیا اور کہا کہ لیکن دونوں کو کام تو کرنا ہے نا؟

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ وہ اپنی کہی ہوئی بات پر قائم ہیں، وہ ماہرہ خان سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اور نہ ہی ان کا پیچھے ہٹنے کا ارادہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ فلم میں کامیڈین سہیل احمد خان بھی شامل ہوں گے جب کہ دیگر اداکار بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں اور جلد ہی فلم کی شوٹنگ شروع کردی جائے گی۔

ان سے قبل ہمایوں سعید بھی بتا چکے ہیں کہ وہ اور ماہرہ خان جلد ہی ایک فلم میں کام کرتے دکھائی دیں گے، تاہم انہوں نے فلم سے متعلق کوئی تفصیلات نہیں بتائی تھیں۔

مشہور خبریں۔

پاکستان سے باہر رہنے کیلئے دل نہیں مانتا، ایسا لگتا ہے بھاگ رہا ہوں، ہارون شاہد

?️ 27 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان کی مخدوش سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ

چین امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لیے سب سے بڑا خطرہ

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:امریکی پولیس کے سربراہ نے ایک بیان میں زور دیا کہ

8 فروری کو ووٹر ٹرن آؤٹ 47.6 فیصد رہا، فافن کی جائزہ رپورٹ جاری

?️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن 2024 کے متعلق فری اینڈ فیئر الیکشن

یوکرائن پر حملوں کی مذمت کے سلسلہ میں قرارداد پر روس کا ویٹو

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:روس نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی یوکرائن میں فوجی

نویں جائزے کی تکمیل کے لیے پاکستانی حکام کے ساتھ کام کر رہے ہیں، آئی ایم ایف

?️ 6 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مشن چیف

صیہونی ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد

?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوج نے طوفان الاقصیٰ کی لڑائی کے بعد قابضین

کراچی دھماکے میں 11 افراد جاں بحق

?️ 18 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے شیر شاہ میں

لبنان اور شام میں ٹرمپ کا ہر منصوبہ ناکام

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہاآرتص” کے سینئر تجزیہ کار تسفی بارئیل نے اپنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے