خدا عطاکردہ نعمتیں  چھین بھی سکتا ہے: شاہ رخ خان

شاہ رخ خان فلم کی شوٹنگ میں دوبارہ مصروف ہو گئے

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ سوچتے تھے کہ  وہ بہت محنت کرتے ہیں، اچھی اداکاری کرتے ہیں اور وہ صحیح کام کررہے ہیں، وہ ایک ذہین انسان ہیں  تاہم  ان کا عقیدہ ہے کہ جو کچھ خدا نے ہمیں عطا کیا ہے وہ ہم سے چِھن بھی سکتا ہے۔

شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو مختلف سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہورہی ہے، جس میں انہوں نے اپنی کامیابی جو اُنہوں نے بہت محنت سے حاصل کی ہے، اس کو کھونے کے ڈر کے بارے میں بات کی ہے۔اداکار نے اپنے اس انٹرویو میں کہا کہ’ایک وقت تھا جب وہ سوچتے تھے کہ  وہ بہت محنت کرتے ہیں، اچھی اداکاری کرتے ہیں اور وہ صحیح کام کررہے ہیں، وہ ایک ذہین انسان ہیں، تعلیم یافتہ ہیں اور وہ ہر چیز کرسکتے ہیں‘۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ’ اُنہیں لگتا تھا کہ وہ کچھ بھی دے سکتے ہیں اور بدلے میں کچھ بھی حاصل کرسکتے ہیں‘۔اُنہوں نے کہا کہ’لیکن جب آپ کو یہ احساس ہوتا ہے کہ جو آپ کو بدلے میں مل رہا ہو وہ اس سے زیادہ ہے، جس کے آپ حقدار ہیں‘۔

شاہ رخ خان نے مزید کہا کہ’ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ اس قابل ضرور ہیں کہ لوگ اُنہیں پسند کریں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ اس قابل ہیں کہ وہ پیسے کمائیں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ اس قابل ہیں کہ انہیں ایوارڈز ملیں لیکن بہت زیادہ نہیں، وہ فلمیں بنانے کے قابل بھی ہیں لیکن بہت جلدی نہیں‘۔

اپنی بات کا اختتام کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وہ بہت زیادہ روحانی خیالات رکھنے والے عبادت گزار اور نیک شخص نہیں ہیں لیکن اُن کا عقیدہ ہے کہ جو خاص چیزیں آپ کو اچانک سے عطا کی جاتی ہیں وہ اسی طرح ایک جھٹکے میں آپ سے چِھن بھی سکتی ہیں‘۔

 

مشہور خبریں۔

زیر حراست سعودی عہدہ داروں کے خلاف فیصلے جاری

?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں:سعودی انسداد بدعنوانی ایجنسی نے سعودی عرب میں زیر حراست سرکاری

ڈونلڈ ٹرمپ کی مستقبل کی خارجہ پالیسی میں اسرائیل اور یوکرین کے تناظر کا تجزیہ!

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: ٹرمپ کی اقتدار میں واپسی کے تجزیے میں ایک برطانوی

الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست مسترد کر دی

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

امید ہے کہ الجزائر کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دے گا: ہنیہ

?️ 24 دسمبر 2021سچ خبریں:  اسماعیل ہنیہ نے الجزائر میں الشروق ٹیلی ویژن کو بتایا

ہم توانائی کی منڈی میں صرف اپنا حصہ مانگ رہے ہیں:ایران

?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ

الیکشن 2024: قومی و صوبائی اسمبلیوں کی تمام نشستوں کے غیرحتمی نتائج جاری

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں 8 فروری

مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں، سجل علی

?️ 16 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ سجل علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ

ہیٹی میں 17 امریکی راہب اور ان کےاہلخانہ اغوا

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے ہیٹی کے دارالحکومت میں 17 امریکی راہبوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے