🗓️
کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و میزبان مِشی خان نے ڈیزائنرز فہد حسین اور علی ذیشان کے کپڑوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حیرت ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں، آپ لوگ دلہنوں سے تقریبا 10 سے 15 لاکھ روپے لیتے ہیں لیکن خود ایک ایوارڈز فنکشن میں کس قسم کے کپڑے پہن کے چلے گئے۔
اداکارہ نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ فہد حسین آپ کو کیا ہوگیا ہے، جب میری آپ سے کراچی میں ملاقات ہوتی تھی تب آپ بالکل نارمل ہوا کرتے تھے، اب آپ ایک ڈانلڈ ڈک کی چونچ والا ماسک پہن کے ایوارڈز شو میں چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ آپ لوگ کیا کھاتے ہیں جو اس قسم کے لباس زیب تن کر لیتے ہیں، ہمیں بھی بتائیں تاکہ ہم بھی وہ ہی کھا کر آپ کو دیکھ سکیں، حیرت ہوتی ہے اتنے بڑے ڈیزائنر ہوکر یہ کپڑے پہنتے ہیں۔
دوسری جانب مشی خان نے تمام اداکاراؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون ہے جو اس طرح کے کپڑے ڈیزائن کر کے ان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے، آپ لوگوں کو بطور اسٹار منع کر دینا چاہیے کہ ہم اس قسم کے کپڑے نہیں پہنیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ یہ کہہ دینا ہمیں عوام کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا یہ غلط ہے کیونکہ لوگ ہی ہمیں اسٹار بناتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ولگر اور خوبصورت لگنے میں فرق ہے، ضروری نہیں آپ کو کندھے بازو یا ٹانگیں دِکھانے کی ضرورت پڑے۔ کیا آپ کے گھر والے اس قسم کا لباس پہن کر اپنے کسی عزیز کی شادی میں جاتے ہیں۔
خیال رہے کچھ روز قبل لاہور میں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں پاکستان فیشن انڈسٹری سمیت ملک کی کئی نامی گرامی شوبز شخصیات نے شرکت کی۔اسی ضمن میں گزشتہ کئی دنوں سے سلیبریٹیز کے ڈریسنگ سینس پر ناصرف مداح بلکہ ساتھی اداکار بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
کووڈ ویکسین ساتھ لائی ایک سوال، کس ملک میں بنے گی روسی ویکسین؟
🗓️ 19 فروری 2021تہران {سچ خبریں} پوری دینا کو پریشان کرنے والا کرونا وائرس اگرچہ
فروری
وزیراعظم کی بیماری کے باوجوداجلاس میں آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف
🗓️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں
نومبر
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے
🗓️ 16 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی نے سیاسی سرگرمیاں تیز کر
فروری
پاکستانی صارفین واٹس ایپ چینل کیوں نہیں بنا پا رہے؟
🗓️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس
اکتوبر
امریکہ نے غزہ بحران کے بارے میں ایران سے کیا کہا ہے؟
🗓️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے ایک
اکتوبر
یمنی عوام کو بے مثال بھوک کا سامنا ہے:متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی
مارچ
29 ویں کپ میں اسرائیلی حکومت کی موجودگی پر تنقید
🗓️ 16 نومبر 2024سچ خبریں: انسانی حقوق کے میدان میں سرگرم درجنوں ایرانی غیر سرکاری
نومبر
پریانکا چوپڑا نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی
🗓️ 25 مئی 2021ممبئی (سچ خبریں)عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے شوبزانڈسٹری میں
مئی