حدیقہ کیانی کی پہلی شادی میں ناکامی کی کہانی ان ہی کی زبانی

?️

کراچی (سچ خبریں)باصلاحیت گلوکارہ و ابھرتی و اداکارہ حدیقہ کیانی کی ذاتی زندگی ہمیشہ سے ایک معمہ بنی  رہی ہے، حال ہی میں اداکارہ نے ایک مارننگ شو میں اپنی پہلی شادی اور پھر اس میں ناکامی کی وجہ بتائی۔میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میری پہلی شادی مکمل طور پر ایک ’ارینج میرج‘ تھی، سابقہ شوہر  90 کی دہائی میں میری ویڈیو بنا رہے تھے اور وہیں وہ مجھ سے محبت میں گرفتار ہوئے، بعد ازاں ہم دونوں کے ایک مشترکہ دوست نے یہ رشتہ جوڑنے میں اہم کردار ادا کیا۔

اداکارہ نے کہا کہ ’میری شادی کی ناکامی کی سب سے بڑی وجہ میری ساس تھیں، انہیں میری موسیقی سے مسئلہ تھا۔‘اُن کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود بھی ہم تقریباً ساڑھے پانچ سال تک ایک ساتھ رہے، آخر کار روز روز کی باتوں سے تنگ آکر علیحدگی کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ’میں نے اپنی زندگی میں سب سے بڑی غلطی یہ کی کہ جب میری اس شخص سے منگنی ہوئی تھی تو میں زیادہ خوش اور مطمئن نہیں تھی، جب اسے اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے اس عرصے کے دوران خودکشی کی کوشش کی۔

اداکارہ نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’اس شخص کی اسی والہانہ محبت دیکھ کر میرا ذہن بدل گیا، مجھے یقین ہوگیا کہ جو شخص مجھے کھونے کے خوف سے خود کو مارنے کی کوشش کر رہا ہے وہ یقیناً ساری زندگی میرا خیال رکھے گا لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہوا۔

انہوں نےبتایا کہ ہماری شادی کے پہلے دن سے لے کر جب تک ہماری علیحدگی نہیں ہوئی تھی، میں اس شخص کو خوش کرنے کے جتن میں ہی لگی رہتی تھی۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ وقت میری زندگی کا بہت مشکل وقت تھا، ہماری علیحدگی کے بعد بھی میں اس کی واپسی  کا انتظار کر رہی تھی تاکہ میں اسے معاف کر سکوں لیکن بدقسمتی سے معاملات طے نہیں ہو سکے۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی قیدیوں کا صیہونی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں اور آزادی کے امور کی کمیٹی نے اعلان کیا

جنیوا میں اصولی مؤقف اختیار کرنے پر ایرانی سفیر پاکستان کے شکر گزار

?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے جنیوا میں ایران

وفاقی کابینہ نے قومی سلامتی کمیٹی کےفیصلوں کی توثیق کر دی

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 16 مئی کو ہونے

حماس: مزاحمت نئی حقیقتوں کو دشمن پر مسلط نہیں ہونے دے گی

?️ 29 اکتوبر 2025سچ خبریں: حماس تحریک نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی

یوکرین پر روس کا میزائل حملہ

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:     خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ یوکرین کے دارالحکومت

ٹرمپ کا عجیب و غریب معاملہ

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد، ڈونلڈ

ٹرمپ نے کئی روس مخالف پابندیوں کو ایک سال کے لیے بڑھایا

?️ 1 مارچ 2025سچ خبریں: خبر رساں ادارے انٹرفیکس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

ٹرمپ کے معاون کی وال اسٹریٹ جرنل پر تنقید

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر کے معاون، جی ڈی ونس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے