ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار شامل ہونے میں کامیاب

ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار شامل ہونے میں کامیاب

?️

کراچی (سچ خبریں) ایشیا  کی 50 با اثر شوبز شخصیات میں متعدد پاکستانی اداکار بھی شامل ہونے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ سجل علی ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی پہلی اداکارہ بنیں۔ اخبار کے مطابق ’ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات‘ کی فہرست میں پہلے نمبر پر بھارتی اداکار پربھاس ہیں جب کہ دوسرے نمبر پر پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد ہیں۔

گلوکارعاطف اسلم اور اداکارہ یمنیٰ زیدی سمیت متعدد اداکار برطانوی اخبار ’ایسٹرن آئی‘ کی ایشیا کی 50 بااثر شوبز شخصیات کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ایسٹرن آئی‘ کی جانب سے بااثر شوبز شخصیات کی مکمل فہرست 10 دسمبر کو جاری ہوگی، جس میں متعدد پاکستانی اداکار و گلوکار بھی شامل ہیں۔

فہرست میں تیسرے نمبر پر بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ہیں، چوتھے نمبر پر ایشیائی نژاد امریکی اداکارہ مندے کالنگ جب کہ پانچویں نمبر پر بھارتی گلوکارہ شریا گھوشل ہیں۔فہرست میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ برطانیہ، سنگاپور، بنگلادیش، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا سمیت دیگر ممالک کی شوبز شخصیات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی اداکار کمیل ننجیانی چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ ساتویں نمبر پر پاکستانی اداکارہ سجل علی ہیں، جو ٹاپ 10 میں جگہ بنانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بنیں۔برطانوی اخبار کی فہرست میں بولی وڈ اداکار امیتابھ بچن بھی شامل ہیں جو 32 ویں نمبر پر ہیں اور وہ فہرست مین سب سے زائد العمر شخص ہیں۔

ایشیا کی پچاس بااثر شوبز شخصیات میں بولی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں چودھیں، اکشے کمار 18 ویں، ارمان ملک 19 ویں، شاہ رخ خان 27 ویں اور ماڈل عاصم ریاض 44 ویں نمبر پر ہیں۔فہرست میں پاکستانی اداکارہ سجل علی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں جب کہ حدیقہ کیانی 30 ویں نمبر پر ہیں۔بااثر شوبز شخصیات میں گلوکار عاطف اسلم 25 ویں نمبر پر ہیں جب کہ یمنیٰ زیدی 35 ویں اور بلال عباس 39 ویں نمبر پر ہیں۔ایسٹرن آئی‘ کی ماضی کی فہرستوں میں بھی پاکستانی شخصیات شامل ہوتی رہی ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

ٹنل آف فریڈم کا ہیرو رہا کر دیا گیا؛ محمد العارضہ کون ہیں؟

?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے ہوشیاری کے ساتھ صیہونی حکومت کے ساتھ

امریکی سینیٹ نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم کرنے کا بل مسترد کر دیا

?️ 8 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن کے خاتمے

جنوبی لبنان میں صہیونی حملے جاری

?️ 12 اگست 2026سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کے حملوں

ملٹری ٹرائلز کی تیزی سے تکمیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

?️ 23 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایسے وقت میں جب کہ سپریم کورٹ میں

یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی تشویش عملی اقدامات میں بدلنا چاہیے :یمنی عہدیدار

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے ایک سینئر رکن نے اقوام

ہم کیسے اسرائیل کو تسلیم کر لیں؟اسرائیل انسانیت کا دشمن ہے:شیریں مزاری

?️ 24 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)رہنما پاکستان تحریک انصاف شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ

ایران امنیتی ضمانت کیوں چاہتا ہے؟

?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: امنیتی ضمانت کی فراہمی، اسلام آباد مذاکرات میں ایران کی

قطر میں العدید امریکی ایئر بیس ؛ تاریخ، اہمیت اور ایرانی حملے کی تفصیل

?️ 24 جون 2025 سچ خبریں:العدید ایئر بیس، جو خلیج فارس کی سب سے اہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے