انتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل

نتظامات ہوگئے ہیں جلد امریکا روانہ ہوں گے: زرین غزل

?️

کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری اداکار، کامیڈین و میزبان عمر شریف کی اہلیہ زرین غزل نے تصدیق کی ہے کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کے لیے وفاقی حکومت کے خصوصی اقدامات  اور سندھ حکومت کے تعاون نے ایئر ایمبولینس کا بھی انتظام کرلیا ہے انہیں ایک دن میں ویزے ملنے کا امکان ہے۔

کچھ دن قبل عمر شریف نے ہسپتال کے بسترے سے حکومت سے ویزا جاری کرنے اور ایئر ایمبولینس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اب ان کی اہلیہ اداکارہ زرین غزل نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت نے عمر شریف اور اہل خانہ کے دیگر افراد کے ویزے کے انتظامات مکمل کرلیے اور انہیں ایک روز کے اندر ویزے ملنے کا امکان ہے۔

زرین غزل نے ’جیو نیوز‘ سے بات کرتے ہوئے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عمر شریف کو علاج کے لیے امریکا منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے ایئر ایمبولینس کا بھی انتظام کرلیا۔اداکار کی اہلیہ کے مطابق ایئر ایمبولینس کے تمام اخراجات اور انتظامات سندھ حکومت دیکھے گی جب کہ ویزے جلد جاری کرنے میں وفاقی حکومت کا کردار ہے۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ویزے ملنے کے بعد وہ 15 یا 16 ستمبر کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے امریکا روانہ ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے پرویز الہٰی کے خلاف جاری ایم پی او آرڈر واپس لے لیا

?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے اسلام آباد ہائی کورٹ

14 بچوں کی بازیابی کے حکم کے ساتھ 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب

?️ 8 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر

بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع عدالت نے خارج کردیا

?️ 22 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے بھی بینکوں کی اضافی آمدن پر

حماس کے جنگجو اپنے حملے دوبارہ شروع کر رہے ہیں

?️ 5 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن نے تنظیم اور حماس کے قابض افواج

سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد

?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل

سوڈانی عالم دین: ایران کے ساتھ جنگ مسلمانوں اور کافروں کے درمیان جنگ ہے

?️ 30 مارچ 2026سچ خبریں: سوڈان کے ایک ممتاز اہل سنت عالم دین نے امریکہ

فدان: اسرائیل نے شامی ڈیموکریٹک فورسز کا حوصلہ بڑھایا ہے

?️ 14 دسمبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے ملک کے شمال میں شامی ڈیموکریٹک

پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظرنیا ہدایت نامہ جاری

?️ 28 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے