امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

امیتابھ بچن نے سب کو پیچھے چھوڑ دیا

🗓️

ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی کے تین ریلوے اسٹیشنز  پر  بم کی اطلاع کے بعد بھارت کے ساحلی شہر کی سکیورٹی بڑھا دی گئی۔ تاہم کئی گھنٹے تلاش کرنے کے بعد معلوم ہوا کہ بم کی خبر جھوٹی تھی اور غلط خبرپھیلانے والے شخص کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جمعے کی رات ممبئی پولیس کے مرکزی کنٹرول روم کو ایک نامعلوم شخص کی جانب سے کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ممبئی کے بائیکولا، چھترپتی شیواجی مہاراج (سی ایس ایم ٹی) اور دادر  ریلوے اسٹیشنز سمیت جوہو میں امیتابھ بچن کے گھر بم نصب کیے گئے ہیں۔

مشکوک فون کال کے بعد جوہو کی مقامی پولیس، ریلوے پولیس، انسداد دہشت گردی اسکواڈ اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تلاش شروع کر دی جو کئی گھنٹوں تک جاری رہی جس کے بعد معلوم ہوا کہ اطلاع جھوٹی تھی۔تاہم پولیس نے اداکار امیتابھ بچن کے بنگلے کے اطراف کی سکیورٹی میں اضافہ کر دیا ہے اور غلط خبر دینے والے شخص کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ امیتابھ بچن ریاست اتر پردیش میں پیدا ہونے والے بھارتی اداکار ہیں۔ انہیں ابتدائی مقبولیت 1970ء میں ملی اور آج ان کا شمار بھارتی فلمی صنعت کی تاریخ کی معروف ترین ہستیوں میں ہوتا ہے۔اپنے اداکاری کے سفر کے دوران میں انہوں نے کئی بڑے ایوارڈ حاصل کیے جن میں تین نیشنل فلم ایوارڈ اور بارہ فلم فیئر ایوارڈ شامل ہیں۔ ان کے پاس سب سے زیادہ دفع بہترین اداکار نامزد ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ اداکاری کے علاوہ بچن نے گلوکاری، پیش کار اور میزبانی بھی کرتے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

پنجاب حکومت نے جہانگیر ترین گروپ کے ساتھ رابطہ کرنا شروع کر دیا

🗓️ 21 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب

اسرائیل خوف کی جنگ میں غرق

🗓️ 2 نومبر 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت نے لکھا ہے کہ اسرائیل کو اس نوعیت کی

شہباز گل کو ایک اور اہم عہدہ مل گیا

🗓️ 18 فروری 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی

یوکرین آذربائیجانی گیس کو یورپ تک پہنچانے کا خواہاں

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: انٹرفیکس نے یوکرائنی وزارت خارجہ کے ترجمان جارجی تیکھی کے

نیتن یاہو مقبوضہ مغربی کنارے اور جولان میں بستیوں کو وسعت دینے کے خواہاں

🗓️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں:        وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو  نے کہا ہے

شمال شام میں لوگ سڑکوں پر وجہ ؟

🗓️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے شام کے شہر قمشلی میں امریکی حمایت

سعودی عرب کا منی لانڈرنگ کے لیے رونالڈو کے ساتھ معاہدہ

🗓️ 5 جنوری 2023سچ خبریں:      اخبارات اور بین الاقوامی میڈیا نے ایک بار

عمران خان کا پنجاب میں صحت کارڈ کی اسکیم کو بلاک کرنے کی خبروں پر سخت ردِعمل آ گیا

🗓️ 6 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے معاشی چیلنجز کے پیش نظر پنجاب کی 400

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے