?️
کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ مہوش حیات نے امتحانات ملتوی کرنے کو وزیرِ تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے سمجھداری کا فیصلہ قرار دے دیا۔ اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں شفقت محمود سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’بہت خوشی ہوئی کہ آپ نے امتحانات کے حوالے سے نوٹس لیا۔
مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں امتحانات ملتوی کرنے پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے لکھا کہ ’کورونا وائرس کی اس خطرناک صورتحال کے دوران امتحانات ملتوی کرنا سمجھدار فیصلہ تھا۔
مہوش حیات نے مزید لکھا کہ ’تعلیم اہم ہے لیکن کورونا وائرس کے اس دور میں طلبہ کی حفاظت کرنا سب سے اہم ہے۔واضح رہے کہ وفاق وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں شفقت محمود نے امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ملک بھر میں15 جون تک ہر قسم کے امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان میوزک انڈسٹری کے نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے کہا تھاکہ ایسا لگ رہے ہے کہ اس بار حکومت اپنی انا کی خاطر طلبہ کے امتحانات لے رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں عاصم اظہر نے کہا تھا کہ ’حکومت کہہ رہی ہے کہ وہ طلبہ کے مستقبل کے لیے امتحانات لے رہی ہے۔ عاصم اظہر نے سوالیہ انداز میں کہا کہ ’اگر طلبہ کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تو اُن کا کونسا مستقبل باقی رہے گا؟


مشہور خبریں۔
طالبان پر تنقید کرنے کے جرم میں افغان پروفیسر گرفتار
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے حکومت پر تنقید کرنے کے الزام میں
جنوری
مافیا طرز کی سفارت کاری
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے
فروری
لاکھوں برطانوی خاندانوں کے لیے انتہائی غربت کی پیش گوئی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ برطانیہ کساد بازاری کے دہانے
مئی
روس پر کسی قسم کی پابندیاں عائد کرنے کے عالمی نتائج
?️ 17 فروری 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ یوکرین کیس کے
فروری
بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے۔ اسحاق ڈار
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ
اگست
امریکہ کا ترکی کو نیا دھچکا
?️ 19 ستمبر 2022سچ خبریں:قبرص پر سے دفاعی پابندیاں ہٹانے کا امریکہ کا فیصلہ اور
ستمبر
یوکرین میں متنازعہ قانون اور اس کے ملکی اور بین الاقوامی نتائج
?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کی جانب سے متنازعہ "اینٹی
جولائی
The Important Things You Learn When You Move to a Foreign Country
?️ 17 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such