?️
کراچی: (سچ خبریں) گزشتہ دو روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینی مسلمانوں پر تشدد اور حملے جاری ہیں جس پر نامور اداکاروں نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ دو روز قبل اسرائیلی پولیس نے یروشلم کی مسجد اقصیٰ کے احاطے میں نمازیوں پر تشدد اور درجنوں کو گرفتار کرلیا تھا، اس دوران کم از کم 12 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی پولیس کے حملے کے بعد صورتحال پر غور کے لیے ہنگامی عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔
عرب لیگ نے مسجد الاقصی پر اسرائیلی پولیس کے چھاپے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے علاقائی استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی صورتحال کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹس حاصل کر رہے ہیں اور سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سربراہوں کے ساتھ اس کا جائزہ لیں گے۔
فلسطینیوں پر جاری تشدد کے حوالے سے نامور اداکاروں نے اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی۔
معروف امریکی ماڈل بیلا حدید نے کہا کہ ’یہ مذہب یا ایک دوسرے سے نفرت کرنے سے متعلق نہیں ہے، میں تمام مذاہب پر یقین رکھتی ہوں، یہ ایک ایسے حکومتی نظام کے بارے میں ہے جو اپنے اور ہمارے لوگوں کو سیاسی بنیادوں پر استعمال رہی ہے،
انہوں نے لکھا کہ ’بحیثیت انسان یہ سمجھیں کہ اخلاقی اعتبار سے کیا صحیح اور کیا غلط ہے‘۔
پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر نے ٹوئٹر پر قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’اور یہ کبھی نہ سمجھو کہ اللہ ظالموں کے کاموں سے بے خبر ہے‘
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’ فلسطین، کشمیر یوں سمیت مظلوموں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔’
اداکارہ سائرہ یوسف نے ویڈیو شئیر کی جس میں اسرائیلی فورسز کے حملے بعد کی صورتحال دکھائی گئی، اداکارہ نے لکھا کہ ’یہ پاگل پن ہے، دل دہلا دہنے والا واقعہ ہے‘۔
اداکار عثمان مختار اور اداکارہ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں لکھا تھا کہ ’دہشت گردی کیا ہے؟ ہر سال رمضان کے دوران نہتے فلسطینیوں پر حملہ کرنا‘۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا کل سے مہنگائی کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کرنے کا اعلان
?️ 30 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد
دسمبر
پاکستان کے سابق وزیر اعظم کی قید کی سزا معطل
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: پاکستان کی ایک عدالت نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم
اپریل
دیگ سے زیادہ چمچے گرم
?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حالیہ دنوں میں سعودی اور اماراتی سرکاری میڈیا صیہونی میڈیا
اکتوبر
حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملکیت میں 22 ‘غیر قانونی’ املاک واپس لے لئے ہیں:مشیر احتساب
?️ 29 جنوری 2021حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں کی ملکیت میں 22 ‘غیر قانونی’ املاک واپس
جنوری
شیلی کی طرف سے فلسطین میں سفارت خانہ کھولنے پر صیہونیوں کا غصہ
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: شیلی اور فلسطین کے درمیان تعلقات جو اب تک
دسمبر
ایلان مسک نے مانگی ٹرمپ سے معافی
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: امریکی ارب پتی اور ٹیکنالوجی ماہر، جو حال ہی میں
جون
اسرائیل کی حمایت پر احتجاجاً تیسرے امریکی اہلکار کا استعفیٰ
?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے گزشتہ شب اعلان
مئی
یورپی ممالک نے پی آئی اے سے مدد مانگی
?️ 23 اگست 2021کابل (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کابل میں پھنسے
اگست