کراچی (سچ خبریں) معروف و مشہور پاکستانی اداکار و میزبان یاسر حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا ہے۔ شیئر کی جانے والی تصویر بلیک اینڈ وائٹ ہے، تصویر میں یاسر حسین کو سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
شوبز انڈسٹری کے متنازع اداکار یاسر حسین ٹی وی پر ادا کیے گئے اپنے کرداروں سے کم اور اپنے متنازع بیانات کے سبب زیادہ جانے جاتے ہیں۔یاسر حسین سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں اور ہر سماجی اور معاشرتی مسائل پر اپنی رائے دیتے اور مختلف مسائل پر بات کرتے نظر آتے ہیں۔
یاسر حسین کی جانب سے جاری کیے گئے زیادہ تر بیانات تنقید کی زد میں رہتے ہیں جبکہ اُن کے ہزاروں مداح بھی ہیں جو انہیں بے حد پسند کرتے ہیں۔یاسر حسین کی جانب سے اپنی ایک نئی تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہے جو کہ بلیک اینڈ وائٹ ہے، تصویر میں یاسر حسین کو سیگریٹ پیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یاسر حسین نے اپنی یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے ساتھ میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے، میں بھی نہیں پیتا، آپ بھی مت پینا۔‘یاسر حسین کے ڈائے ہارڈ فینز جہاں اس تصویر پر بھی اُن کی تعریفیں کر رہے ہیں اور کمنٹ باکس میں دل کے ایموجیز بنا رہے ہیں وہیں یاسر حسین پر اُن کے کچھ مداحوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ یاسر حسین چاہے سیگریٹ نہیں پیتے ہیں مگر انہیں سیگریٹ پیتے ہوئے کی تصویر اپلوڈ نہیں کرنی چاہیے تھی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر لوگ نصیحت سنتے کم ہیں اپنے سلیبریٹیز کو دیکھ کر نقل زیادہ کرتے ہیں۔