?️
پاکستانی وزیر خارجہ کی نیٹو سیکرٹری جنرل سے خطے کی سلامتی اور عالمی امور پر گفتگو
پاکستان کے معاون وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بروکسل میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے سے ملاقات میں خطے کی سلامتی، جنوبی ایشیا کی صورت حال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں دونوں فریقوں نے باہمی تعاون کے موجودہ مواقع کا جائزہ لیا اور امن و سلامتی، دہشت گردی، موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر گفتگو کی۔
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف اس کی کوششوں کا اعتراف کیا۔ اسحاق ڈار نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور عزم رکھتا ہے، تاہم یہ خطرہ اب بھی موجود ہے اور زیادہ تر اس کی جڑیں پاکستان کی سرحدوں سے باہر ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت پاکستان اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے فعال اقدامات کر رہی ہے۔ وزیر خارجہ اپنے سرکاری دورۂ بروکسل کے دوران یورپی یونین کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
ترکی اور روس کے درمیان فوجی تعاون پر امریکہ کا ردعمل
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے بعض اطلاعات کے
اگست
مغربی ممالک کے عوام اسرائیل کے ساتھ ہیں یا فلسطین کے؟
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: آئرلینڈ اور اٹلی میں ہزاروں افراد فلسطینی قوم کی حمایت
اکتوبر
عربی زبان کے میڈیا میں سرفہرست افزودگی کے عمل کو برقرار رکھنے پر قائد کا زور
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: عرب میڈیا نے امام خمینی (رہ) کی 36ویں برسی کے
جون
300 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو اور زرعی صارفین کو ریلیف ملنے کا امکان
?️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے 300 یونٹس تک بجلی
فروری
شام میں ایک دھائی سے لاپتہ امریکی صحافی کی تلاش
?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ
دسمبر
ٹک ٹاک کا امریکی مجوزہ پابندی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان
?️ 24 اپریل 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے امریکا کے
اپریل
اوپو کی ’کے‘ سیریز کا طاقتور بیٹری کا حامل فون متعارف
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی ’اوپو‘ نے اپنی ’کے‘
اپریل
لیویز کو پولیس میں ضم کرنے سے طویل مدتی نتائج سامنے آئینگے: سرفراز بگٹی
?️ 30 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ لیویز کو
اکتوبر