?️
سچ خبریں:شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے کے نتیجہ میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔
عراق کے التجاہ چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر دیر الزور میں امریکی فوجی اڈے کو راکٹوں کے ذریعہ نشانہ بنایا گیا، رپورٹ کے مطابق التجاہ نے اطلاع دی ہے کہ متعدد میزائلوں نے شام کے شہر دیر الزور کے شمالی مضافاتی علاقے میں واقع کونیکو گیس کمپنی کے قریب امریکی اڈے کو نشانہ بنایا۔ اس حملے میں متعدد امریکی فوجی شدید زخمی ہوگئے تھے۔
نیوز میڈیا کے مطابق زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا،تاہم عربی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ یہ اڈہ دیر الزور کے شمالی محور پر واقع تھانیز حالیہ مہینوں میں اس اڈے کو متعدد بار نشانہ بنایا گیا ہے،واضح رہے کہ یہ اڈہ در حقیقت امریکی رائفل مینز کی موجودگی کا بنیادی مرکز ہے جس کا اصل مشن شام کے تیل کے وسائل کو لوٹنا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اس ملک میں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے اس ملک کی حکومت کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا تاہم ملکی اور غیر سطح پر ایسے شواہد اور دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ امریکہ یہاں داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے تیل کے ذخائر لوٹنےکے لیے آیا تھا جو آج تک لوٹ رہا ہے کیونکہ اس نے داعش کے خلاف کوئی کاروائی کرنے کے بجائے اس کے لیے سہولت کار کے فرائض انجام دیے ہیں جس میں انھیں کھانے پینے کی اشیاسے لے کر پناہ اور فوجی تربیت دینے تک کے اقدام شامل ہیں


مشہور خبریں۔
ہم موجودہ حکومت گراتے ہیں تو کیا بے یقینی پیدا نہیں ہوگی۔ قمر زمان کائرہ
?️ 26 جون 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کا
جون
پینٹاگون میں بحران؛ ایران جنگ کی خفیہ معلومات افشا ہونے پر 50 فوجی اہلکاروں سے تفتیش
?️ 5 ستمبر 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق پینٹاگون ایران کے خلاف جنگ سے متعلق
ستمبر
نتن یاہو کی حماس کے ساتھ قیدی تبادلے کو ناکام بنانے کی غیرمنطقی درخواست
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں: نتن یاہو، اسرائیل کے وزیراعظم، جو اس وقت بھی
جولائی
طوفان الاقصیٰ کا سب سے بڑا فائدہ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دو
اکتوبر
آرمی چیف سے یورپی یونین کے سفیر نے ملاقات کی
?️ 31 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات آئی ایس پی آر
جنوری
افغانستان کے اندرونی معاملات کا امریکہ سے کوئی ربط نہیں
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: امریکی صدر کے حالیہ ریمارکس پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے
جنوری
فلسطینیوں کی نسل کشی میں گوگل کی شراکت؛امریکی اخبار کا اعتراف
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی
جنوری
سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں؟ چیف جسٹس
?️ 4 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی جنرل پوسٹ آفس اسلام
جنوری