🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو نظر انداز کرنے اور ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمیں پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا تھا کہ حکومت ہمارے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے جب کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیر اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند کرتے ہوئے سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کابینہ وفاقی سیکریٹریٹ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے فیصلے پر نہیں پہنچ سکی تھی اور اس معاملے پر ملازمین کے نمائندوں اور وزیر داخلہ شیخ رشید کے درمیان ہونے والی فالو اپ میٹنگ بھی غیر نتیجہ خیز رہی تھی۔
بعد ازاں سرکاری ملازمین نے آج ہڑتال اور اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی حمایت سے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
سرکاری ملازمین کے احتجاج کے باعث اسلام آباد سیکریٹریٹ اور وزیر اعظم ہاؤس جانے والا راستہ بند کرتے ہوئے سیکیورٹی بھی بڑھادی گئی۔
سرکاری ملازمین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ سرکاری ملازمین کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا جارہا ہے۔
سرکاری ملازمین کی جانب سے وفاقی دارالحکومت کے مختلف مقامات پر احتجاج کیا جارہا ہے جن میں شاہراہ دستور، سیکرٹریٹ بلاک ، کیبنیٹ بلاک شامل ہیں۔سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد نیشنل پریس کلب کے باہر اور ڈی چوک پر بھی جمع ہے۔ڈپٹی کشمیر اسلام عیسیٰ حمزہ نے خبردار کیا ہے کہ مظاہرین اگر آگ لگانے کی کوشش کریں گے، گاڑیاں توڑیں گے تو ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ سڑکیں بند کرنے کے حوالے سے سپریم کورٹ کا بھی حکم موجود ہے، ہم نے مظاہرین کو احتجاج کے لیے جگہ دینے کا بھی کہا ہے۔مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور سیکریٹریٹ میں اندر اور باہر جانے کے متبادل راستے کھول دیے ہیں۔
شیخ رشید نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک سے 16 گریڈ تک کے 95 فیصد ملازمین کے مطالبات جائز ہیں اور ہم انہیں ماننے کے لیے تیار ہیں تاہم انہوں نے آخری لمحے میں اسے 22 گریڈ تک کردیا جس سے بڑا فرق پڑتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے ہمارے اختیار میں نہیں، ان کی بات صوبوں میں ہی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ‘یہ کہتے ہیں کہ بیسک تنخواہ میں دی جائے اور ہم ایوریج میں دے رہے ہیں، کوئی نہ کوئی راستہ نکل آئے گا’۔
مشہور خبریں۔
مصر کے چرچ میں خوفناک آتشزدگی؛41 افراد ہلاک
🗓️ 15 اگست 2022سچ خبریں:مصری سکیورٹی ذرائع نے اس ملک کے ایک چرچ میں آگ
اگست
وزیر اعظم آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے
🗓️ 9 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج فیصل آباد کا
فروری
یورپی یونین کا مستقبل کیا ہوگا ؟
🗓️ 26 فروری 2023سچ خبریں:یوکرین میں جنگ کا آغاز، انتہائی دائیں بازو کی تحریکوں میں
فروری
لبنان میں کمزور ہوتی سعودی پالیسی
🗓️ 14 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان میں سعودی پالیسی کی کمزوری اور اس کے نتائج نے
اکتوبر
تین عرب ممالک کے بحرانوں میں امریکہ کا ہاتھ؛ شامی رکن پارلیمنٹ کا انکشاف
🗓️ 9 اگست 2021سچ خبریں:شامی رکن پارلیمنٹ نے پیر کے روز خطے کے تین عرب
اگست
امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا
🗓️ 7 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے ویانا مذاکرات کے حوالے سے اہم بیان
اپریل
گوگل پر دنیا کی مجموعی آمدن سے اربوں گنا زیادہ جرمانہ عائد
🗓️ 2 نومبر 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے ٹی وی چینلز کے یوٹیوب
نومبر
حکومت کا ملکی تاریخ کا سب سے بڑا وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج دینے کا فیصلہ
🗓️ 19 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سےبڑا وزیراعظم
فروری