اپوزیشن اگر پاکستانی سیاسیت میں پیسوں کے کلچر ختم کرنا چاہتی تو وہ ہمارا ساتھ دیتے

?️

پشاور(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخابات کی حمایت اور اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن اگر پاکستانی سیاسیت میں پیسوں کے کلچر ختم کرنا چاہتی تو وہ اس کام میں ہماری حمایت کرتے ہیں لیکن انھیں معلوم ہے ایسے کرنے سے ان کی بچی کچی عزت بھی ختم ہو جائے گی انہوں نے کہا حکومت ایسا نظام بنانا چاہتی تاکہ اس کے بعد کسی پر بھی خرید و فروخت کا الزام نہ لگے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نظام تشکیل دینا چاہتے ہیں تاکہ سینیٹ انتخابات کے بعد کسی سینیٹر پر خرید و فروخت کا الزام نہیں لگتا۔

انہوں نے کہا کہ شفاف طریقے سے پارلیمنٹ یا ایوان کا حصہ بننے سے کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا اور جمہوریت کے عمل کو آگے بڑھانے میں ایک مثبت قدم ہوتا ہے۔

شبلی فراز نے سینیٹ میں اوپن بیلٹ انتخابات کی مخالفت کرنے والوں کو مخاطب کرکے کہا کہ وہ لوگ پاکستان کی سیاست میں پیسے کے کلچر کو ختم کرنے کے خواہش مند نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور خرید وفروخت ختم ہوگی تو پروفیشنل اور قابل لوگ بھی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پُر جوش اور عوام کی خدمت کرنےکا جذبہ رکھنے والے نوجوانوں کو ٹکٹ دیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ اگر وہ (اپوزیشن) سینیٹ کے اوپن بیلٹ انتخابات کی حمایت کرتے تو ان کی بچی کچی ساکھ بچ جاتی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سینیٹرز انتخابات میں پارٹی کے نامزد کردہ امیدواروں کو ہی ووٹ دیں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے سینیٹر کے لیے اس امیدوار کو اہمیت دی جائے گی جس کا ماضی کرپشن سے پاک ہو اور ملک و قوم کے لیے اس کی خدمات گراں قدر ہو۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘میں قوم سے سوال کرتا ہوں کیا آپ کیا چاہیں گے کہ آپ کا بیٹا نواز شریف بنے، آصف علی زرداری بنے یا عمران خان بنے، یہ فیصلہ آپ کا ہے’۔

انہوں نے کہا کہ میرے انتخاب میں 25 ہزار 600 روپے لگے، جس میں فیس اور پیٹرول بھی شامل ہے۔سینیٹر شبلی فراز نے صوبے میں ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر خیبرپختونخوا حکومت کو خراج تحسین پیش کیا۔

مشہور خبریں۔

عراقی خاندان کے قتل میں دو امریکی فوجی ملوث: بی بی سی

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: بی بی سی کی پیر کے روز شائع ہونے والی ایک

کشمیریوں کے خلاف بھارتی بربریت عالمی برادری کے لیے چیلنج

?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و

رام اللہ میں فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی؛ دو صہیونی فوجی زخمی

?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت طلبانہ کارروائی

جبالیہ میں صیہونی فوج پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کاری ضرب

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:پانچ ہفتوں سے جبالیہ میں جاری جھڑپوں نے اسرائیلی فوج کے

صہیونی غزہ میں "یلو لائن” کو وسعت دینے اور پناہ گزینوں کی واپسی کو روکنے کا منصوبہ رکھتے ہیں

?️ 1 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت جو امریکہ کی براہ راست حمایت سے غزہ

14 اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے امریکی سفیر کے بیانات کی مذمت 

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:چودہ اسلامی اور عرب ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے

ٹک ٹاک نے تخلیق کاروں کے لیے نئے فیچرز متعارف کرادیے

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے تخلیق

اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے لیے مفت آنلائن پلیٹ فارم متعارف کرادیا گیا 

?️ 21 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں اساتذہ اور طلبہ کی سہولت کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے