زلمی کی کپتان اور کوچ کو منانے کی تمام کوشیشں نا کام

وہاب اور سیمی

?️

کراچی {سچ خبریں} ابھی پی ایس ایل ۶ شروع ہوئے ڈھنگ سے ۲۴ گھنٹے نہیں ہوئے ادھر پی ایس ایل کی مشہور ٹیم شاور زلمی نے ایونٹ سے نکل جانے کی دھمکی دی ہے اسی دھمکی کے چلتے پر پی سی بی یوٹرن لینے پر مجبور ہو گیا۔

پی سی بی نے اپنے ہی بنائے ہوئے قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی کو بائیوببل سے باہر موجود ٹیم اونر سے ملاقات اور گلے لگنے پر تین دن کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا تھا تاہم آج کراچی کے ہوٹل میں بڑا ڈرامہ دیکھنے کو آیا جب لاہور قلندرز کی ٹیم آدھے گھنٹے سے زیادہ بس میں بیٹھی رہی اور پشاور زلمی کا اسکواڈ نہ پہنچا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی کے اسکواڈ نے کپتان وہاب ریاض اور کوچ ڈیرین سیمی کے بغیر جانے سے انکار کر دیا تھا اور پی سی بی حکام کی جانب سے انھیں منانے کی تمام کوششیں ناکام ہو گئیں۔ میچ کو خطرے میں دیکھ کر نہ چاہتے ہوئے بھی وہاب اور سیمی کو ٹیم جوائن کرنے کی اجازت دے  دی گئی۔

اس حوالے سے پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا کہ جمعے کو بائیو سیکیورٹی ببل توڑنے والے دو افراد کے معاملے میں فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی ہے، دونوں نے پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بائیو ببل سے باہر ایک ٹیم آفیشل سے ملاقات کی تھی۔

ترجمان پی سی بی نے مزید کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے اس خلاف ورزی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ہر لحاظ سے محتاط  رہنے کا وعدہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل کی مینجمنٹ نے فرنچائز کی اپیل منظور کرتے ہوئے دونوں کو دوبارہ سکواڈ کو جوائن کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

مشہور خبریں۔

یوکرین میں روس کی فتح یقینی ہے: شوئیگو

?️ 31 دسمبر 2022سچ خبریں:      روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے نئے

ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات

عرب ممالک کی فلسطینی مزاحمتی تحریک کو صیہونی حکومت کے منصوبے پر خفیہ انتباہ

?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں:باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک نے فلسطینی

امریکہ اور مغرب روس کے خاتمے کا خیال اپنے ذہن سے نکال دے

?️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں:جمعرات کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کونسل آف اسٹریٹجک ڈویلپمنٹ

یوم نکبہ/ فلسطین کی تاریخ کے تباہ کن دن کیا ہوا؟

?️ 19 مئی 2023سچ خبریں:یوم نکبہ (15 مئی 1948) جس کی 75ویں برسی کے ایام

ترکی سے مغربی سفیروں کی بے دخلی نے اردگان کو مشکل میں ڈالا

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: اردگان کے اقدام 10 ممالک کے سفیروں کو آنکارا سے

کیا صیہونی فوج بغاوت کرنے والی ہے؟

?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی فضائیہ کے درجنوں ریزرو افسران نے فوج میں اپنی

مأرب میں یمنی فوج کی پیش قدمی جاری

?️ 6 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی ذرائع نے سعودی کٹھ پتلی حکومت سے وابستہ فورسز کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے