۲۰ فیصد تماشائیوں کے ساتھ پی ایس ایل6 کے ٹکٹوں کی قیمت

پی ایس ایل ٹکٹ

?️

کراچی {سچ خبریں} ۲۰ فروری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل ۶ کے لئے پی سی بی نے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی تعداد کو محدود کرتے ہوئے صرف ۲۰ فیصد تماشائیوں کو ہی اجازت دی ہے جو اسٹیڈیم میں جاکر میچ کا لطف لے سکتے ہیں اور اسی کے ساتھ ٹکٹوں کی قیمتوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق کوالیفائر، دونوں ایلیمنٹرز اور فائنل کی ٹکٹوں کی قیمتوں اور تماشائیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

ایونٹ کے لیگ میچز 20 فروری سے 16 مارچ تک کراچی اور لاہور میں جاری رہیں گے۔ 18 سے 22 مارچ تک کھیلے جانے والے پلے آف مرحلے کے لیے  ٹکٹوں کی تفصیلات ان میچز سے قبل جاری کردی جائیں گی۔

فوٹو: پی ایس ایل

کرکٹ شایقین کیلیے ایونٹ کے لیگ میچز کی ٹکٹیں (بک می ڈاٹ پی کے) پر دستیاب ہوں گی، ٹکٹنگ پارٹنر کی اس ویب سائٹ پر آن لائن ٹکٹوں کی فروخت بدھ کی صبح 10 بجے شروع ہوگی۔

بک می ڈاٹ پی کے نے فینز کی سہولت کے لیے ایک فون نمبر (03137786888) بھی مخصوص کردیا ہے، جہاں کوئی بھی شخص فون کال کر کے اپنا ٹکٹ خرید سکتا ہے۔ اس عمل کے لیےا پنا شناختی کارڈ نمبر اور فون نمبر دینا لازمی ہوگا۔ مذکورہ شخص کی ٹکٹ کنفرم کردی جائے گی تو اسے اپنے رجسٹرڈ کروائے گئے فون نمبر پر ایک ٹوکن نمبر بھیجا جائے گا، جس پر ایزی پیسہ یا جاز کیش کے ذریعے ٹکٹ کی رقم جمع کروائی جاسکے گی۔

پی ایس ایل6: ٹکٹوں کی فروخت تعطل کا شکار

رقم جمع کروانے پر مذکورہ شخص کو ایک ای ٹکٹ کوڈ بھجوایا جائے گا، جس کا پرنٹ یا ایس ایم ایس دکھا کر اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لیے چند انکلوژرز مخصوص کردیے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز

 حنیف محمد (وی آئی پی انکلوژر) ، وسیم اکرم (پریمیئم انکلوژر) ، ظہیر عباس، اقبال قاسم اور نسیم الغنی (فرسٹ کلاس انکلوژرز) اور انتخاب عالم انکلوژر (جنرل)۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فیملیز کے لئے مخصوص انکلوژرز

فضل محمود (وی آئی پی انکلوژر) ، سعید انور (پریمیئم انکلوژر) ، عبد القادر (فرسٹ کلاس انکلوژر) اور نذر ، قائد ، ظہیر عباس اور ماجد خان (جنرل انکلوژر)۔

پی ایس ایل6: غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ شروع

ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں شام 7 بجے مدمقابل آئیں گی۔ اس میچ کیلیے وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 5 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 4 ہزار روپے ہوگی۔ اسی طرح پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2ہزار  روپے طے کی گئی ہے۔

اتوار کے روز ڈبل ہیڈر میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے مابین میچز بالترتیب دوپہر 2 بجے اور شام 7 بجے شروع ہوں گے۔

پی ایس ایل 6: آن لائن ٹکٹوں کی بکنگ شروع

لاہور لیگ کا پہلا میچ 10 مارچ کو ہوگا،جہاں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔ جہاں وی آئی پی اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 3ہزار روپے ہوگی، فرسٹ کلاس اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہوگی،  پریمیئم اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 1 ہزار روپے جبکہ جنرل اسٹینڈز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے ہوگی۔

  

 

مشہور خبریں۔

حمزہ علی عباسی نے آئٹم سانگز کو خواتین کی توہین قرار دیا

?️ 30 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے

واٹس ایپ چینلز دوسروں کو ٹرانسفر کرنے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان

?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس

شہباز شریف نے خطے میں اسرائیلی جارحیت پر اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان رابطے جاری رکھنے پر زور دیا

?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت اور

ووٹ کی عزت کو جو خطرہ تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 11 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک

?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے

جاپان کی خاتون وزیرِاعظم، خواتین سیاست دانوں کے زوال کے سال میں ایک نمایاں استثنی

?️ 14 دسمبر 2025 جاپان کی خاتون وزیرِاعظم، خواتین سیاست دانوں کے زوال کے سال

پاکستانی عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی، سعودی وزیرِحج کی یقین دہانی

?️ 1 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم

پوپ: ایران کے عوام کے خلاف دھمکیاں مکمل طور پر ناقابلِ قبول ہیں

?️ 7 اپریل 2026 سچ خبریں: دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما نے امریکی صدر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے