واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا پسند کرتے ہیں لیکن اس مصالحہ دار کھانے پر ایک تحقیق سامنے آئی ہے اور اس تحقیق میں مصالحہ دار کھانوں کے کیا منفی اثرات ہوتے ہیں ان کو بیان کیا گیا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں ہے تو آئے ہم آپکو اس پوسٹ میں ان منفی اثرات کے بارے میں بتاتے ہیں۔
کھانوں میں زیادہ مصالحوں کے استعمال کے انسانی صحت پر اثرات سے متعلق ایک تحقیق ہوئی ہے جس میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ زیادہ مصالحے کھانے والے افراد کی جنسی خواہشات بھی بڑھ جاتی ہیں ۔امریکی (sauce)کے ایک برانڈ نے رائے شماری کے ذریعے ایک سروے کیا جس میں امریکی افراد سے ان کی شخصیت سے متعلق بہت سے سوالات پوچھے گئے اور پھر ان سے پوچھا کہ وہ کتنا مصالحے دار کھانا پسند کرتے ہیں ۔