🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا آج (جمعہ) اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب ورچوئل ہوگا جب کہ ان کا خطاب ریکارڈ کیا جاچکا ہے، وزیراعظم افغانستان اور مسئلہ کشمیر پر بات کریں گے، وزیراعظم افغانستان سے متعلق پاکستانی پالیسی واضح کریں گے۔
وزیراعظم مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ بھی اٹھائیں گے، وزیراعظم کورونا کے خلاف پاکستانی اقدامات سے بھی آگاہ کریں گے، وزیراعظم کا خطاب تقریباً آدھے گھنٹے کا ہوگا۔
جمعرات کے روز وزیر اعظم عمران خان نے عراقی وزیر اعظم کو ٹیلی فون کرکے اکتوبر میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے عراقی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔
وزیراعظم عمران خان نے عراقی وزیر اعظم کو گزشتہ ماہ بغداد کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی مبارکباد دی ، دونوں وزرائے اعظم نے تجارت ، سرمایہ کاری ، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور مذہبی سیاحت میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
دونوں وزرائے اعظم نے افغانستان میں آنے والے معاشی بحران کو روکنے کے لئے فنڈز جاری کرنے پر اتفاق کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے لئے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔
جمعرات کے روز اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے91 ویں قومی دن کے موقع پر اپنی حکومت اور پاکستان کے عوام کی طرف سے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور سعودی عرب کے برادر عوام کو مبارکباد دی ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے اپنے تہنیتی پیغام میں دعا کی کہ دور اندیش قیادت کے زیر سایہ مملکت کی مسلسل ترقی کا یہ عمل جاری رہے ۔وزیراعظم سے جمعرا ت کو معاونِ خصوصی برائے تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی، وزیرِ اعظم کو پناہ گاہوں کی صورتحال اور بہتری کیلئے بنائے گئے جامع منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔
دریں اثنا وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے ۔وزیر اعظم کے دورہ کراچی میں وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی رہنما بھی ہمراہ ہوں گے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان نے افغانستان کے امور کے لیے نیا نمائندہ مقرر کیا
🗓️ 24 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ آصف علی
مئی
سیکریٹری تجارت نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کو گوشت برآمد کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
🗓️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کو گزشتہ
اکتوبر
عمران خان کی قید کے دوران پی ٹی آئی میں اندرونی اختلافات سبکی کا باعث بن گئے
🗓️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان
مارچ
بائیڈن کا غزہ میں تین مراحل پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویز کا اعلان
🗓️ 3 جون 2024سچ خبریں:امریکی صدر جو بائیڈن نے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں
جون
ہم دنیا کو امریکی اور مغربی مداخلت سے بچائیں گے:سلیمان سویلو
🗓️ 29 مارچ 2022سچ خبریں: ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان سویلو نے دعویٰ کیا کہ
مارچ
بالی وڈ کے معروف جوڑے کا 18 سال بعد الگ ہونے کا فیصلہ
🗓️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: بالی وڈ اداکار فردین خان اور ان کی اہلیہ نتاشا
جولائی
یورپی ممالک کی طرف سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے نتائج
🗓️ 27 مئی 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان کی غیر مساوی جنگ کو 230 سے زائد دن
مئی
حافظ نعیم الرحمن امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب
🗓️ 5 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) امیر جماعت کراچی حافظ نعیم الرحمن کو امیر جماعت
اپریل