rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/nshusr/public_html/wp-includes/functions.php on line 6260The post اقوام متحدہ میں ایران کی کامیابی نے میدان جنگ کی کامیابیوں کو تقویت دی: عطوان appeared first on SachKhabrain.
]]>عرب خطے کے اسٹریٹجک امور کے تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ایران کی کامیابی نے اس کی میدان جنگ کی کامیابیوں کو مزید تقویت دی اور امریکہ و صیہونی حکومت کو مزید الجھن میں مبتلا کردیا۔
عبدالباری عطوان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ہونے والی تقاریر کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے ایک تجزیہ میں لکھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر سے ظاہر ہوا کہ وہ ایران نامی ایک ذہنی اور جسمانی بیماری میں مبتلا ہیں، وہی بیماری جس کا سامنا صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو بھی ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ایران کے خلاف ناکام جنگ، جس کا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں ہوسکا، ٹرمپ کی تقریر کا تقریباً واحد موضوع تھی، جبکہ دنیا کے دیگر اہم معاملات، جن میں یوکرین کی جنگ، عالمی معیشت کی صورتحال اور امریکہ کی اندرونی کشیدہ صورتحال شامل ہیں، کو تقریباً نظر انداز کردیا گیا۔
عطوان نے ٹرمپ کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی خواہش، آخری لمحات میں ایرانی وفد کے لیے ویزا جاری کرنے یا افتتاحی اجلاس کی تقریر میں ایران کے خلاف شدید حملے کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہی کیفیت ٹرمپ کے رویے میں الجھن اور عدم استحکام کا سبب بنی ہوئی ہے۔
عطوان نے ایرانی صدر کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے الزامات کے جواب کو دندان شکن قرار دیا اور کہا کہ پزشکیان نے امریکہ اور اسرائیل کے تمام مبینہ دہشت گردانہ جرائم کا جامع ذکر کیا، جن کا سلسلہ غزہ میں نسل کشی سے لے کر ایران میں قتل و جرائم، آیت اللہ علی خامنہ ای اور ان کے اہل خانہ کے خلاف کارروائی اور ایران کے جنوبی شہر میناب میں 150 سے زائد طالب علم لڑکوں اور لڑکیوں کی ہلاکت تک جاری رہا۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ کے رویے اور ٹرمپ کی سیاسی و فوجی پالیسیوں کے جواب میں ایران کا عملی ردعمل آنے والے دنوں میں میدان جنگ میں سامنے آسکتا ہے۔ ان کے مطابق 2 اہم عوامل اس امکان کی نشاندہی کرتے ہیں۔
اول: ایرانی رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر سردار یحییٰ رحیم صفوی کے بیانات، جن میں انہوں نے خبردار کیا کہ آنے والے دنوں میں ایران پر امریکی حملہ جنگ کے جغرافیے کو وسیع کرسکتا ہے۔
ان کے مطابق جنگ صرف آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف تک محدود نہیں رہے گی بلکہ بحر ہند تک پھیل سکتی ہے، جیسا کہ یہ جنگ بحیرہ احمر، آبنائے باب المندب، اس کے اطراف اور بحیرہ عرب تک پھیل چکی ہے۔
عطوان کے مطابق اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکی فوجی اڈے، بحری جہاز اور طیارہ بردار بحری جہاز جدید اور جدید ترین بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کے جائز اہداف بن سکتے ہیں۔
دوم: محسن رضائی کے بیانات، جنہیں عطوان نے ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کا سیکرٹری جنرل قرار دیا ہے۔ ان بیانات کا اہم ترین نکتہ ایران کی دفاعی اور سفارتی پالیسی میں اسٹریٹجک تبدیلیاں لانا اور یہ مؤقف تھا کہ جب تک امریکہ عملی طور پر کیے گئے معاہدوں پر عمل درآمد نہیں کرتا، کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک ایرانی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند کرنے یا اقتصادی جنگ میں شامل ہوگا، اسے دشمن تصور کیا جائے گا اور اسی درجہ بندی کے مطابق اس کے ساتھ سلوک کیا جائے گا۔
عطوان نے اپنے تجزیہ میں مزید لکھا کہ فوجی لباس میں گفتگو کرنے والے میجر جنرل رضائی نے امریکہ اور اس کے صدر کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس جنگ میں ایران کو تباہ کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی، لیکن عملی طور پر ایران کو دنیا کی چوتھی بڑی طاقت بنا دیا۔
ان کے مطابق ایران تاریخ کا پہلا ملک بن گیا جس کے فضائی دفاعی نظام نے ایف-35 جیسے ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھنے والے جنگی طیاروں اور جاسوسی و نگرانی کے لیے انتہائی جدید آواکس طیاروں کو مار گرایا۔
ان کے بقول اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ اب پوری دنیا امریکہ کو ایسی عالمی طاقت کے طور پر نہیں دیکھتی جس پر اعتماد کیا جاسکے یا جس کی حمایت پر انحصار کیا جاسکے۔
عطوان نے مزید لکھا کہ سات ماہ کی امریکی اور صیہونی جارحیت نے ہمیں یہ سکھایا ہے کہ ایران اپنے وعدوں پر عمل کرتا ہے۔ اسی وجہ سے ایران نے مزاحمت جاری رکھی اور حملہ آوروں کو مسلسل شکستیں دیں، جن کا اعتراف امریکی فوجی اور اسٹریٹجک ماہرین بھی کرتے ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ، جسے سینٹ کام کہا جاتا ہے، کے اعلیٰ فوجی افسران اب صرف آبنائے ہرمز اور اس کے اطراف سے نہیں بلکہ نقصانات کم کرنے کے لیے پورے خطے سے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
عطوان کے مطابق گزشتہ منگل سے شروع ہونے والا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس تاریخ میں اس حوالے سے یاد رکھا جائے گا کہ اس نے ٹرمپ کے غیر سنجیدہ رویے اور ان کی پالیسیوں کو بے نقاب کیا، صیہونی حکومت اور اس کے وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو مزید تنہا کیا اور غزہ میں جاری نسل کشی کے حوالے سے عالمی توجہ کو نمایاں کیا۔
The post اقوام متحدہ میں ایران کی کامیابی نے میدان جنگ کی کامیابیوں کو تقویت دی: عطوان appeared first on SachKhabrain.
]]>