rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/nshusr/public_html/wp-includes/functions.php on line 6260The post حضرت علیؓ کا یومِ شہادت: ملک بھر سے جلوس برآمد، سخت سکیورٹی انتظامات appeared first on SachKhabrain.
]]>کراچی میں صدر کی مختلف سڑکوں اور گلیوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، کراچی سے یوم شہادت علیؓ کا مرکزی جلوس مجلس عزا کے بعد نشتر پارک سے برآمد ہوا، جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ کھارادر پر اختتام پذیر ہوگا۔ حیدر آباد سے یوم علیؓ کا مرکزی جلوس انجمن امامیہ سندھ کے زیر اہتمام کربلا دادن شاہ سے بعد از نماز بعد از نماز ظہرین برآمد ہوگا۔
جلوس مقرر کردہ راستوں سے ہوتا ہوا افطار کے وقت قدم گاہ مولا علی پر اختتام پذیر ہوگا، اس موقع پر جلوس روٹ سمیت شہر بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔ وزیرداخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کراچی میں یوم علی کے جلوس کے روٹ اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور سکیورٹی کےغیرمعمولی انتظامات یقینی بنا نے کی ہدایت کردی۔
راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس امام بارگاہ کرنل مقبول پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، پشاور میں یوم علی کا جلوس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر ختم ہو گیا، جلوس کوچی بازار سے ہوتا ہوا واپس امام بارگاہ سید عالم شاہ پر اختتام پزیر ہوا۔ یومِ علیؓ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا ہے جو اپنے قدیمی اور روایتی راستوں سے ہوتا ہوا مغرب کے قریب کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے موقع پر 8 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں جبکہ جلوس کی حفاظت کے لیے چار درجاتی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جلوس میں شریک ہونے والے عزاداروں کو چار مختلف مقامات پر چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے، اس کے علاوہ سیف سٹی کے کیمروں کے ذریعے بھی جلوس کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
سکیورٹی خدشات کے پیش نظر جلوس کے راستوں سے منسلک تمام گلیوں اور سڑکوں کو خاردار تاروں، ٹینٹ اور کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔
The post حضرت علیؓ کا یومِ شہادت: ملک بھر سے جلوس برآمد، سخت سکیورٹی انتظامات appeared first on SachKhabrain.
]]>