rocket domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/nshusr/public_html/wp-includes/functions.php on line 6260The post صیہونیوں کی اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کی توہین appeared first on SachKhabrain.
]]>صہیونی حکام کی جانب سے اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار سے بن گوریون ایئرپورٹ پر تفتیش کیے جانے کے بعد تل ابیب اور اقوام متحدہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔
صیہونی اخبار یدیعوت احرونٹ کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکام نے اقوام متحدہ کے معاون سکریٹری جنرل برائے صحت و سلامتی ژیل میشو سے ان کے سابقہ دورۂ غزہ کے باعث بن گوریون ایئرپورٹ پر پوچھ گچھ کی۔
رپورٹ کے مطابق بن گوریون ایئرپورٹ کے اہلکاروں نے اس اقوام متحدہ کے عہدیدار کا پاسپورٹ ضبط کر لیا اور انہیں تفتیشی کمرے میں منتقل کیا۔ اس دوران ان سے گزشتہ سال اگست میں غزہ کے سرکاری دورے کے بارے میں سوالات کیے گئے، حالانکہ یہ دورہ خود تل ابیب کی ہم آہنگی سے انجام پایا تھا۔
ژیل میشو نے اس رویے کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں دنیا میں کہیں بھی کسی اقوام متحدہ کے عہدیدار کے ساتھ ایسا سلوک دیکھنے کو نہیں ملا۔
The post صیہونیوں کی اقوام متحدہ کے نائب سکریٹری جنرل کی توہین appeared first on SachKhabrain.
]]>