?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق میں اپنی آواز بلند کی ہے اور ہر سال پانچ فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے سے مظلوم کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوتے ہیں ۔
میڈیا کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ دیر بینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی تناظر میں حل نہیں کیا جاتا، جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔ آغا سید حسن نے کہا کہ کشمیری عوام نے اپنی منصفانہ جد و جہد میں بڑی قربانیاں دی ہے اور ان قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آواز کو عالمی برادری تک پہنچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم کرنے کیلئے مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرانے میں اپنا کرداراداکرے۔
دریں اثناء جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران،حاجی عارف، خواجہ ایاز ، سرفراز راجہ اورعبدالغنی لون نے ایک مشترکہ بیان میں کہاکہ ہم 5فروری کا دن مظلوم کشمیریوں کے نام کرنے پر حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے پوری دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیری اور پاکستانی ایک قوم اور متحد ہیں۔
انہوں نے کہاکہ” ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے”، ہمارے قائد شہید سید علی گیلانی کا نعرہ اور مشن ہے جسکی تکمیل کے لئے ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ادھرانٹرنیشنل فورم فار جسٹس اینڈ ہیومن رائٹس کے وائس چیئرمین مشتاق الاسلام نے ایک بیان میں کہا کہ اہل پاکستان کی بے لوث محبت کا کوئی نعم البدل نہیں۔ انہوں نے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد کشمیری قوم کے جذبہ حریت کو سلام پیش کرنا اور عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کی طرف مبذول کرانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئے انتھک کوششیں کیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم کا نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
سوئس کیتھولک چرچ میں جنسی زیادتی کا سلسلہ جاری
?️ 13 ستمبر 2023سچ خبریں:جرمنی کے ہیمبرگر ایبینڈ بلاٹ نامی ایک آزاد تحقیقی ٹیم نے
ستمبر
بھارت امریکہ اور چین کو نظرانداز کرکے نیا ورلڈ آرڈر چاہتا ہے
?️ 7 ستمبر 2023سچ خبریں: خبر رساں ایجنسی بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق: ہندوستان میں
ستمبر
ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر نے استعفیٰ کیوں دیا ؟
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں: ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر کرسٹوفر رے نے ایک
جنوری
کارکن کے قتل کے ثبوت ختم کیے جارہے ہیں، تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن بنایا جائے، عمران خان
?️ 12 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران
مارچ
بچوں کی قاتل حکومت کی تاریخ
?️ 20 نومبر 2022سچ خبریں:تاریخ گواہی دے گی کہ صیہونی غاصب حکومت مغربی ممالک کی
نومبر
ہم اپنے ملک میں کسی بھی غیر ملکی فوجی اڈے کی موجودگی کو برداشت نہیں کریں گے: صومالیہ
?️ 8 فروری 2026 سچ خبریں: صومالی کے وزیرِ مشاور برائے امور خارجہ علی محمد
فروری
ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل
?️ 9 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے
مارچ
ارجنٹائن کے انتہاپسند صدر کا سرکاری ملازمین پر عتاب
?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: بلومبرگ نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ
مارچ