🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازعات میں سے ایک ہے جس کا اب تک حل نہ ہونابڑے پیمانے پر انسانی جانوں کے اتلاف کا باعث ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیریوں سے بھرپوراظہار یکجہتی اور آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کشمیریوں کے جذ بات کی بھر پور ترجمانی پر پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
کشمیر میڈ یا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق ، حق خود ارادیت کیلئے گزشتہ سات دہائیوں سے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے اور جموں وکشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ برقرار رکھنے کیلئے تمام وحشیانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتا پارٹی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں ریاستی دہشت گردی کی تمام حدیں پار کر دی ہیں۔ انہوںنے بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف میں جاری وحشیانہ مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر کے حل میں بنیادی رکاوٹ بھارتی ہٹ دھرمی ہے۔۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ اپنے عظیم شہداءکے مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے۔
مشہور خبریں۔
تائیوان کی فوج کے تلخ دن؛ سکورسکی کے ہیلی کاپٹر کا بیڑا گر کر تباہ
🗓️ 23 جون 2022سچ خبریں: تائیوان میں، جزیرے کی بحریہ نے بدھ کے روز
جون
صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 22 فلسطینی گرفتار
🗓️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے پر چھاپہ مارا اور بغیر کسی
جنوری
سیکیورٹی اسٹاف نے فردوس عاشق کوپنجاب اسمبلی میں داخلےسے روک دیا
🗓️ 9 اگست 2021لاہور ( سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء فردوس عاشق اعوان،
اگست
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
🗓️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
عراقی سیاستداں کی اسلامی ممالک کو سویڈن کے بارے میں تجویز
🗓️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن میں ایک عراقی پناہ گزین کی جانب سے اس ملک
جولائی
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
🗓️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
توشہ خانہ ریفرنس میں 2 گواہان کے بیان قلمبند، سماعت 23 جنوری تک ملتوی
🗓️ 21 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی
جنوری
مشرقی افغانستان میں فائرنگ ؛ صحافی کا قتل
🗓️ 3 اکتوبر 2021سچ خبریں:افغانستان کے شہر جلال آبا کےد علاقے واٹر پمپ میں ایک
اکتوبر