?️
سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اوربے گناہ کشمیریوں کی غیر قانونی گرفتاریوں خصوصا حالیہ دنوںمیں بھارتی فورسز کی طرف سے تعلیم یافتہ کشمیری نوجوانوں اور پروفیشنلز کے خلاف جاری انتقامی مہم کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈوکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں پورے مقبوضہ علاقے میں جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران سینکڑوں کشمیریوں کی گرفتاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر اور جموں خطے کے مسلم اکثریتی علاقوں میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران تقریباً 1500سے کشمیریوں کو جن میں بیشتر نوجوان شامل ہیں کو گرفتار کیاگیاہے ۔ انہوں نے افسوس کا اظہارکیا کہ گرفتار افراد بشمول معالجوں اور آزادی پسند کارکنوں کے خلاف کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔
ارشد اقبال نے چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز کی طرف سے رہائشیوں کو ہراساں کرنے اور گھریلوں سامان کی توڑ پھوڑ کی بھی مذمت کی۔انہوں نے ان کارروائیوں کو کشمیریوں کیلئے اجتماعی سزا قراردیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کی املاک کی ضبطی مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بے اختیار کرنے کی بھارتی حکومت کی وسیع تر مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے جھوٹے اور من گھڑت الزامات کی بنیاد پر ڈاکٹروں سمیت معالجوں کو نشانہ بنانے کی بھی مذمت کی۔نئی دلی میں لال قلعہ کے قریب ہونے والے حالیہ دھماکے کا ذکر کرتے ہوئے ارشداقبال نے کہا کہ اس واقعے کے فوراً بعد کشمیریوں اور ان کی پرامن جدوجہد آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ایک مذموم میڈیا مہم چلائی گئی۔
انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ بھارت میں جب بھی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کا الزام بغیر کسی تحقیق کے فورا کشمیریوں پر عائد کر دیاجاتاہے۔
انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں سیاسی اور انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور کشمیریوں کوبھارتی ظلم و تشدد سے نجات دلانے کیلئے عملی اقدامات کریں۔
انہوں نے بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں اس کی افواج کی طرف سے کیے جانے والے جرائم کے لیے جوابدہ ٹھہرانے کا بھی مطالبہ کیا۔


مشہور خبریں۔
کیا امریکہ خلائی جنگ کے لیے تیار ہے؟: واشنگٹن ٹائمز
?️ 10 دسمبر 2025سچ خبریں:ایسا معلوم ہوتا ہے کہ سائنس فکشن کی کہانیاں اب عسکری
دسمبر
صدر مملکت کا بینک الفلاح کو فراڈ سے متاثرہ شہریوں کو 19 لاکھ روپے واپس کرنے کا حکم
?️ 22 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بینک الفلاح کو
اپریل
ڈنمارک کے دارالحکومت کے ایک شاپنگ سینٹر میں فائرنگ
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے بتایا کہ کوپن ہیگن میں آج ہونے
جولائی
افغانستان میں خواتین کے حقوق سے دستبرداری کی وجہ؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ
ستمبر
حماس کب جنگ بندی قبول کرے گی؟
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: حماس کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے ایک بار پھر غزہ
جون
طالبان کو تسلیم کرنے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں:یورپی یونین
?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے خصوصی نمائندے برائے افغانستان نے کہا کہ یورپی
فروری
شرجیل میمن کو جتنی وفاق و پنجاب کی فکر ہے کاش اتنی سندھ کی ہوتی۔ عظمی بخاری
?️ 22 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
شہبازشریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نےبارڈر مارکیٹ، ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کردیا
?️ 18 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر سید ابراہیم
مئی