?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے عدالت کے ذریعے ممتاز کشمیری رہنما محمد یاسین ملک کو سزائے موت دلوانے کی مودی حکومت کے تازہ ترین اقدام پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے جمعرات کواسلام آباد میں ایک پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ گزشتہ سال محمد یاسین ملک کو ایک متنازعہ مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی، ان پر من گھڑت الزامات عائد کئے گئے اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمے کی منصفانہ طورپر سماعت نہیں کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری حریت رہنما کو بگڑتی ہوئی صحت کے باوجود بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر انسانی حالات میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمد یاسین ملک کو اہلخانہ سے ملاقات اور وکلا تک رسائی نہیں دی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ انہیں علاج معالجے کی معیاری سہولت سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت کا تازہ ترین اقدام سیاسی انتقام کی ایک اور مثال ہے جس کا مقصد کشمیری قیادت کو خاموش کرنا اور کشمیری عوام کو ڈرانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارت کے نہ ختم ہونے والے اور وسیع جبر کا مظہر ہے جہاں سیاسی رہنمائوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو جھوٹے ،من گھڑت اور بے بنیاد الزامات کے تحت قید کیا جاتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بھارتی حکام پر زور دیتے ہیں کہ وہ محمد یاسین ملک کے خلاف جھوٹے مقدمے کو ختم کریں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری رہنما کو علاج معالجے کی معیاری سہولت فراہم کی جانی چاہیے اور انہیں اپنے رشتہ داروں اور اہلخانہ کے ساتھ آزادانہ طور پر رہنے دیا جانا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان کے اس مطالبہ کو بھی دہرایا کہ بھارت کو کشمیری قیادت اور انسانی حقوق کے کارکنوں کو بھی فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرنا چاہیے جنہیں بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر اور بھارت کی جیلوں میں بلا جواز قید میں رکھا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
بھارتی حکومت آنیوالی نسلوں کو پانی کیلئے جنگوں پر مجبور کررہی ہے۔ بلاول بھٹو
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ بلاول بھٹو
جون
یمنی مسلح افواج کا صیہونیوں کو واضح انتباہ
?️ 30 اگست 2022سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے صیہونیوں کو اس ملک کے
اگست
ایران کے خلاف جنگ امریکہ کے لیے اسٹریٹجک شکست، ممکنہ معاہدہ بھی ذلت آمیز؛ نیویورکر کا تجزیہ
?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:نیویورکر کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ
مئی
شور شرابہ، فتنہ اور گالم گلوچ کی سیاست کارکردگی سے دفن ہوگئی۔ مریم نواز
?️ 6 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ شور
اگست
قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے 13 سال بعد دمشق میں اپنے
دسمبر
دشمن قوتوں کے عزائم ناکام بنانے کے لئے متحد رہنے کی ضرورت ہے: آرمی چیف
?️ 29 جنوری 2022راولپنڈی (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے
جنوری
"اینڈریو ونڈسر” انگلینڈ کے شہزادے کا خطاب کھو بیٹھا
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: مشہور امریکی جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے ساتھ برطانوی بادشاہ
اکتوبر
امریکہ میں کورونا ویکسین کے حصول میں بھی نسلی امتیاز
?️ 21 فروری 2021سچ خبریں:امریکی متعدی امراض کے ماہر نے سرکاری طور پر کورونا ویکسین
فروری