مودی حکومت جموں وکشمیر پر اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے کے لیے انتخابی ڈرامہ رچا رہی ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت خطے کی موجودہ سنگین صورتحال کے بارے میں دنیاکو گمراہ کرنے کے لئے علاقے میں پارلیمانی انتخابات کا ڈرامہ رچا رہی ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ مودی حکومت اپنے فوجی قبضے کو برقرار رکھنے اور علاقے میں اپنے غیر قانونی اقدامات کو جواز بخشنے کے لیے ڈھونگ انتخابات کا استعمال کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے ان دھاندلی زدہ انتخابات کے دوران سیکورٹی کے نام پر مقبوضہ علاقے میں پابندیوں، محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی فوجی حکمرانی کے تحت مسلسل ظلم وستم اورقتل وغارت سمیت بے پناہ مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری انتخابات کے لیے نہیں بلکہ بھارتی تسلط سے آزادی کے حصول کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور وہ مقدس مقصد کے حصول تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مظلوم کشمیریوں کی فریاد سنے اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کرے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی پولیس کے ہاتھوں اپنے پارٹی کارکنوں اور پولنگ ایجنٹوں کی گرفتاری کے خلاف آج ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کے ہمراہ احتجاجی دھرنا دیا۔ مظاہرین نے سرینگر جموں ہائی وے کو بھی بند کر دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
محبوبہ مفتی نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہو رہی ہے اور اس میں لیفٹیننٹ گورنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس سمیت تمام سینئر افسران ملوث ہیں۔ محبوبہ مفتی اسلام آباد راجوری حلقے سے الیکشن لڑ رہی ہیں جس کے لیے آج ووٹ ڈالے گئے۔
بھارتی فوجیوں نے ضلع ڈوڈہ کے علاقے بھدرواہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران محمد سلیم اور محمد یعقوب نامی دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کی ہائی کورٹ نے کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بند تین بے گناہ کشمیریوں کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا حکم دیا۔ ان کی شناخت سرتاج احمد، عرفان احمد اور غلام محی الدین لون کے طور پر ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

یو اے ای کی جیلوں میں ہونے والے تشدد کی کہانی؛ یورپی خاتون کی زبانی

?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:فن لینڈ کی انسانی حقوق کی محافظ ایک خاتوں نے اعلان

ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں

?️ 6 نومبر 2025ڈیموکریٹس کی جیت،دو خواتین ورجینیا اور نیو جرسی کی گورنر بن گئیں

راکٹ حملوں کا جواب دینے کی جگہ اور وقت کے بارے میں صہیونی اہلکار کا دعویٰ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:غاصب صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے ایک اہلکار نے لبنان

امریکی نئی قومی سلامتی حکمتِ عملی میں ایشیا کی حیثیت

?️ 9 دسمبر 2025امریکی نئی قومی سلامتی حکمتِ عملی میں ایشیا کی حیثیت امریکی صدر

نتن یاہو کا غزہ امن کونسل میں شمولیت کا اعلان

?️ 13 فروری 2026 سچ خبریں: نیتن یاہو کی غزہ امن کونسل میں شمولیت پر

جنگ بندی کی امریکی تجویز لبنان کا ردعمل

?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نبیہ بری نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے

کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر

?️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے

ٹرمپ کے منصوبے پر مزاحمت کے جواب پر ایک نظر،حماس نے سیاسی محاصرہ کیسے توڑا؟

?️ 7 اکتوبر 2025ٹرمپ کے منصوبے پر مزاحمت کے جواب پر ایک نظر،حماس نے سیاسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے