مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم کا نشانہ بنا رہے ہیں ، مشعال ملک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے نہتے کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پرسخت تشویش ظاہر کی ہے ۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک  نے ان خیالات کا اظہار ہیومن رائٹس کونسل پاکستان کے زیر اہتمام پاک چائنہ فرینڈ شپ میں انسانی حقوق سے متعلق ایک تصویری نمائش میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر بچوں کے قبرستان میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔مشعل ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کوجھوٹے پھانسی دینا چاہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو ڈیتھ سیل میں رکھا ہوا ہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ کشمیرمیں انٹرنیٹ سروسز معطل ہیںاوربھارت عالمی مبصرین اور فیکٹ فائنڈنگ مشنز کومقبوضہ کشمیرآنے کی اجازت نہیں دے رہا۔

انہوں نے مقبوضہ وادی میں بھارتی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ عالمی میڈیا پر مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی ُکی کوئی خبر نہیں دی جاتی ہے ۔ مشعل ملک نے مزیدکہاکہ غزہ میں بچوں کے خلاف صہیونی افواج کے وحشیانہ اقدامات قابل مذمت ہیں اور دونوں مقبوضہ علاقے بچوں کے قبرستان بن چکے ہیں۔

مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پرعالمی برادری خاموش ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں بدترین مظالم ڈھارہا ہے ۔مشعل ملک نے کہا کہ بھارت کشمیری حریت رہنماء محمد یاسین ملک کوجھوٹے پھانسی دینا چاہتا ہے

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں مظالم کی انتہا کردی ہے اور عالمی برادری کو فلسطینیوں کی نسل کشی رکوانی چاہیے ۔ مشعل ملک نے کہا کہ ایک منفرد نمائش کا انعقاد کیا گیاہے ،جس میں کشمیر اور فلسطین کاز کواجاگر کیا گیاہے۔

مشہور خبریں۔

نیوزی لینڈ کی فوج سے زیادہ ان کی ٹیم کو سیکورٹی دی تھی

?️ 20 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا

حزب اللہ کب اپنی پوری طاقت دکھائے گی؟

?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ ابھی صیہونیوں کے مقابلے میں فوری ردعمل دکھانے

کیش لیس معیشت سے گورننس میں بہتری اور کرپشن میں کمی آئے گی، وزیراعظم

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیش

بائیڈن اور نیتن یاہو ایک بار پھر آمنے سامنے؛کیا ہو سکتا ہے؟

?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت اور امریکہ کے درمیان حال ہی میں جڑ

صیہونی حکومت کا مسجد الاقصیٰ کو تقسیم کرنے کا مذموم منصوبہ

?️ 8 جون 2023سچ خبریں:صیہونی کنیسٹ کے ایک رکن نے مسجد الاقصی کو فلسطینیوں اور

سعودی عرب نے ملک کے مغربی حصے میں ابتدائی وارننگ جاری کی

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: سعودی عرب کی امداد و ریسکیو اتھارٹی نے اعلان کیا

اسرائیل تباہی کے بھنور میں پھنس گیا ہے: عبرانی میڈیا

?️ 14 جون 2026سچ خبریں: مائیکل میرو نے نیوز وان ویب سائٹ پر شائع ایک یادداشت

ارکان قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کا بجٹ 87 ارب روپے تک بڑھانے کا فیصلہ

?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے