?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں کے علاقے ڈوڈا سے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک کی کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتاری کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے ہیں جبکہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروسز پر پابندی عائد کی دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہزاوروں کی تعداد میں کشمیریوں نے گندوہ ، کہارا ، بھلیسہ اور ڈوڈہ کے دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور منتخب نمائندے کی گرفتاری کو جمہوریت پر حملہ اور کشمیریوں کی آواز کو جبری طورپر خاموش کرانے کی مودی حکومت کی ایک دانستہ کوشش قرار دیا۔
مظاہرین نے معراج ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے قابض حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی جبکہ دکانیں اور دیگر تجارتی مراکز بند رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنے حلقے کے دیرینہ مطالبات پر آواز بلند کرنے والے ایک ایم ایل اے کی گرفتاری سے ثابت ہو گیاہے کہ مقبوضہ علاقے میں کوئی جمہوریت نہیں ہے بلکہ بھارت طاقت کے وحشیانہ استعمال کے زیرجموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو طول دے رہاہے۔
انہوں نے بی جے پی کی حمایت یافتہ قابض انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اورمعراج ملک کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ معراج ملک جو سینئر سیاسی رہنماء اور عام آدمی پارٹی کے مقبوضہ کشمیر کے صدر ہیں کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد پہلے کشتواڑ کی بھدروہ جیل اور بعد ازاں سخت سکیورٹی میں کٹھوعہ جیل منتقل کردیاہے۔
ڈوڈہ کے بیشتر علاقوں میں انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئی ہیں ۔پولیس نے معراج ملک کے ساتھیوں بشمول اویس چوہدری اور شیخ ظفر اللہ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔عام آدمی پارٹی کے سربراہ ارویند رکجریوال اور بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اسدالدین اویسی اور دیگر نے بھی معراج ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ مودی حکومت کالے قانون پی ایس اے کے ذریعے منتخب نمائندوں کی آواز بند کرنا چاہتی ہے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ،سینئر این سی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی ، سجاد لون، سلمان علی ساگراورپی ڈی پی رہنما وحید الرحمان پرہ اور میر فیاض نے اپنے الگ الگ بیانات میں کالے قانون کے تحت معراج ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے اس گرفتاری کو غیر منصفانہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ایک منتخب عوامی نمائندوں کو کالے قانون کے تحت جیل میں قید کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے رہنماء محمد یوسف تاریگامی ، کانگریس کے رہنما غلام احمد میراوراپنی پارٹی کے غلام حسن میر نے بھی معراج ملک کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے ۔ انہوں نے معراج کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عوامی مطالبات کے حق میں آواز بلند کرنے پر ایک منتخب ایم ایل اے کی گرفتاری سے بھارتی جمہوریت کے دعوؤں کی قلعی کھل گئی ہے ۔


مشہور خبریں۔
وزیر اعظم کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 5 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزیراعظم
مارچ
ملکی زراعت بہترہورہی ہے کسانوں کوادائیگیاں ہورہی ہیں:وزیر اعظم
?️ 28 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) شکئی اکنامک زون کے سنگ بنیاد کی تقریب
مئی
دوسرے شخص کی ذمہ داری اٹھانے کے قابل ہونے پر شادی کرلوں گا، ثمر جعفری
?️ 1 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے اداکار ثمر جعفری نے کہا ہے کہ
مارچ
روسی حملے میں کیف تباہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں
اگست
سال کے پہلے روز اسٹاک ایکسیچنج میں تیزی، انڈیکس میں 2023 پوائنٹس اضافے سے 64 ہزار کی حد بحال
?️ 1 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے سال کے پہلے روز
جنوری
غزہ جنگ | اسرائیلی فوج نے غزہ شہر کو ’خطرناک جنگی علاقہ‘ قرار دے دیا
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کی فوج کی طرف سے غزہ کو "خطرناک
اگست
مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا غاضبانہ قبضہ زیادہ دیر نہیں رہ سکتا۔ عطاء تارڑ
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے کہا ہے
اگست
روس کی امریکا کو سخت وارننگ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر
دسمبر