مقبوضہ جموںوکشمیر: مودی حکومت نے جبر و استبداد کا سلسلہ تیز کر دیا

?️

سرینگر: (سچ خبریں) نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندو توا بھارتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات سے قبل مقبوضہ علاقے میں جبر واستبداد کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، بھارتی فورسز نے مختلف علاقوں میں حریت کارکنوں، علمائے کرام اور صحافیوں سمیت سینکڑوں نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مقبوضہ علاقے میں بھارتی پارلیمانی انتخابات 19 اپریل سے 20 مئی تک پانچ مرحلوں میں ہو رہے ہیں۔

میڈیا  کے مطابق بھارتی فورسز اور بدنام زمانہ ایجنسیوں نے مقبوضہ علاقے میں محاصروں اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے ، فورسز اہلکار لوگوں کو شدید ہراساں کر رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر اپنے جذبات اور رائے کا اظہار کرنے پر صحافیوں، حقوق کے کارکنوں اور عام شہریوں کو تھانوں میں طلب کر کے گرفتار کیا جا رہا ہے۔

بھارتی ایجنسیاں کشمیریوں کو انتخابات میں ہندوتوا بی جے پی اور اس کے کٹھ پتلیوں کی حمایت کرنے پر مجبور کر رہی ہیں۔ مقبوضہ علاقے کی اصل صورتحال کو دنیا سے پوشیدہ رکھنے کیلئے عام شہریوں اور صحافیوں کے ٹویٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور یگر اکائو نٹس کو مسلسل سنسر کیا جا رہا ہے ۔ کشمیریوں کے موبائل فون ٹیپ کیے جا رہے ہیں اور بھارتی ایجنسیاں ہر فرد کی سرگرمیوں کو مانیٹر کر رہی ہیں۔

دریں اثنا سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی طرف سے اگست 2019 میں مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے بعد علاقے میں سنسرشپ ایک نئی بلندی پر پہنچ گئی ہے جسکا مقصد کشمیریوں کی آزادی کی آواز کو دبانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاہم بھارت کو یاد رکھنا چاہیے کہ اس طرح کے استعماری ہتھکنڈوں سے قوموں کے جذبہ حریت کو ہرگز دبایا نہیں جاسکتا۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کے خلاف جعلی اکاؤنٹس کا استعمال

?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں:عبرانی زبان نےاعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے فلسطینیوں کے خلاف

عبرانی میڈیا: اسرائیل نے حماس کے ساتھ مذاکرات کیے بغیر کوئی کامیابی حاصل کی ہے

?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ کے مطابق، اسرائیل

 کیا ٹرمپ کا اقدام انہیں مزید ایران کی دلدل میں دھکیل رہا ہے ؟

?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: امریکہ کی ایران کے خلاف جاری کشیدگی پیدا کرنے والی

ریکوڈک میں 60 ارب ڈالرکا تانبہ اور سونا موجود ہے، فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق

?️ 26 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایک باضابطہ فزیبلٹی اسٹڈی میں تصدیق کی گئی

چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کروڑوں افراد گھروں میں محصور ہوگئے

?️ 3 اگست 2021ووہان (سچ خبریں)  چین میں ایک بار پھر کورونا وائرس سر اٹھانے

لبنان کشیدگی کے بارے میں پوپ فرانسس کا بیان

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے لبنان میں کشیدگی کے بڑھنے

نیتن یاہو کو مرکزی کابینہ کو منحل کر دینا چاہیے: لاپیڈ

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی اپوزیشن جماعت کے سربراہ یائر لاپیڈ نے

پاکستان اور انڈیا کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے