سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر سمیت مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جس میں لوگوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ متنازعہ علاقے میں انتخابی ڈرامے سمیت بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے اقدامات کی مخالفت کریں جو کشمیر کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانانِ حریت جموں وکشمیر کی طرف سے لگائے گئے پوسٹروں میں دفعہ370اور 35-Aکی منسوخی اور غیرکشمیری ہندوؤں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ فراہم کرکے علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی مودی حکومت کی کوششوں کی مذمت کی گئی ہے۔
پوسٹروں میں کہاگیا کہ انتخابات اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے ۔ پوسٹروں میں بی جے پی/آر ایس ایس کی پالیسیوں کو اجاگرکیاگیا جن کا مقصد علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور کشمیریوں کو ان کی زمینوں سے بے دخل کرنا ہے۔
پوسٹروں میں کہاگیا کہ غیر کشمیری ہندوؤں کو زمینوں سمیت جائیداد یں فروخت کرنے سے گریز کیاجائے ، بصورت دیگر فلسطینیوں جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پوسٹروں میں کہاگیاہے کہ قابض حکومت فوجی جارحیت کرکے اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔
جموں میں بھارتی شہریوں کی آبادکاری اور سرکاری نوکریوں میں غیر مقامی لوگوں کے غلبے کی مذمت کی گئی۔پوسٹروں میںبھارتی ریاست مہاراشٹرا کو بڈگام میں زمین فراہم کرنے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیر کے خلاف ایک خطرناک سازش قرار دیاگیاہے۔پوسٹروں میں بھارت کی قانونی اور ثقافتی دہشت گردی کے خلاف مزاحمت پر زوردیاگیاجس کے تحت سرکاری عمارتوں کے نام تبدیل اور سیاسی اور میڈیا کی آزادیوں کو دبانے جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں جو کشمیریوں کی شناخت کے لیے خطرہ ہیں۔
مشہور خبریں۔
الحشد الشعبی نے اربعین حسینی کی تقریب کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کیا:الحشد الشعبی کے سربراہ
ستمبر
صیہونی پوسٹل سسٹم مکمل طور پر ہیک
فروری
پاکستانی اور امریکی حکام کی ملاقات ختم؛افغان ماہرین کیا کہتے ہیں؟
مارچ
2024 میں دنیا کے پانچ نئے پرآشوب ملک کون سے ہیں؟
جنوری
صیہونی حملے میں شہید ہونے والی معصوم فلسطینی بچی
اگست
شام میں دہشتگردوں کا حلب شہر کے دو کلومیٹر کے قریب پہنچنے کا دعویٰ
نومبر
ہم نیتن یاہو کو گرفتار کریں گے!: انگلینڈ
نومبر
سردیوں کیلئے گیس کا بندوبست نہیں ہوسکا
اکتوبر