فاروق رحمانی کی مقبوضہ کشمیر میں چھاپوں ، تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی مذمت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے بھارتی حکام کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں چھاپوں اور تلاشی کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ قابض فورسز سری نگر، سوپور، بانڈی پور، بڈگام اور دیگر اضلاع میں چھاپوں کے دوران حریت رہنماوئوں کی رہائش گاہوں کو خاص طور پر نشانہ بنا رہی ہیں۔

محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ اوناگام بانڈی پور میں ان کے آبائی گھر کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی کئی دہائیوں کے دوران دہشت گردی کے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات پر انکے گھر پر کئی مرتبہ چھاپہ مارا گیا اور علاقے میں خوف ودہشت کی فضا پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے حصے بخرے کرنے اور اسے یونین ٹیریٹری بنانے کے بعد علاقے میں انتظامیہ مکمل طور پر تبدیل کر دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ انتظامی نوعیت کی تمام اہم پوسٹوں پر بھارتی عہدیداروں کو مقرر کیا گیا ہے اور کشمیریوں کی زندگی جہنم بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ محمد فاروق رحمانی نے کہا کہ بھارت اپنے غیر قانونی اقدامات سے جموںوکشمیر کی متنازعہ حیثیت ہرگز متاثر نہیں کر سکتااور نہ ہی ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

ترکیہ کے ساتھ ترجیحی تجارت کا معاہدہ نافذ العمل ہو گیا

?️ 5 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تقریباً 7 سال کے

پنجاب میں ماڈرن فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل مارکیٹس متعارف

?️ 17 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) "ماڈرن پنجاب "میں عوام کیلئے خریداری کا نیا دور

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کو کورونا

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  بورڈ آف فلسطین پریزنرز آف وار اینڈ فریڈمز نے ایک

غزہ میں امریکی منصوبے کی تفصیلات

?️ 9 جون 2024سچ خبریں: صہیونی اخبار ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ

حکومت ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے۔ مولانا فضل الرحمان

?️ 22 جون 2025مری (سچ خبریں) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے

طالبان حکومت کو تسلیم کرلو؛طالبان وزیر اعظم کی اسلامی ممالک سے اپیل

?️ 20 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم ملاحسن اخوندزادہ نے ایک پریس کانفرانس میں

لبنانی حکومت میں حزب اللہ کا کوئی کردار

?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق واشنگٹن لبنانی حکومت

القسام کا "داؤد کا پتھر” اسرائیل کے "جدون رتھوں” پر غالب

?️ 9 جون 2025سچ خبریں: ایک عرب عسکری اور سیکورٹی ماہر نے غزہ کی پٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے