?️
سرینگر:(سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء نعیم احمد خان نے کشمیریوں پرزوردیا ہے کہ وہ جمعرات کو بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کرر کھے ہیں اور اسے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے ۔
غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنماء نعیم احمد خان نے نئی دلی کی تہاڑ جیل سے جاری ایک پیغام میں جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کشمیری عوام کے بنیادی سیاسی اور جمہوری حقوق کو پامال کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دینے کیلئے آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کرانے کے اپنے وعدوں کے باوجود، بھارتی حکمرانوں نے کشمیری عوام کی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے فوجی طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کی یہ ذمہ داری کہ وہ بھارت کے جموں وکشمیر پر غیر قانونی قبضے اور کشمیر یوں کے خلاف اسکی بدترین ریاستی دہشت گردی اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا فوری نوٹس لے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے 26جنوری بروز جمعرات کوبھارت کے یوم جمہوریہ کو مکمل ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہوئے نعیم احمد خان نے کشمیری عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دن مکمل ہڑتال کریں تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ بھارت کا جموں وکشمیر پر قبضہ غیر قانونی ہے اور کشمیری اسے قبول نہیں کرتے۔
ہندواڑہ میں بھارتی فوج کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کے سانحہ کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 25جنوری 1990کو ہندواڑہ قصبے میں بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 21نہتے کشمیریوںکو شہید کردیاتھا ۔انہوںقاتل بھارتی فوجیوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے افسوس کااظہار کیاکہ کشمیریوں کے قاتل فوجی آج بھی آزاد گھوم رہے ہیں ۔


مشہور خبریں۔
چین: امریکا یکطرفہ اور غنڈہ گردی کا رویہ ترک کرے
?️ 6 جنوری 2026سچ خبریں: اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے نے وینزویلا
جنوری
سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت کو سری لنکا بھیج دیا
?️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے
دسمبر
نایاب الیکشن میں پاکستان اور بھارت کا ایک دوسرے کے حق میں ووٹ
?️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان 6 جون کو 8ویں مرتبہ سلامتی کونسل
مئی
ٹرمپ کے عالمی نظم کو تہ و بالا کرنے والے اقدامات
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: روئٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
اپریل
کرانہ باختری کے الحاق کے نتائج سنگین ہوں گے:سعودی عرب کا اسرائیل کو انتباہ
?️ 22 ستمبر 2025کرانہ باختری کے الحاق کے نتائج سنگین ہوں گے:سعودی عرب کا اسرائیل
ستمبر
پاکستان سکھ یاتریوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرے گا
?️ 19 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارت سے پاکستان آنے والے سکھ یاتریوں کے حوالے
فروری
بائیڈن کے براہ راست حکم سے کتائب حزب اللہ پر امریکی حملہ
?️ 26 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ نے عراق اور شام کی سرحد پر مزاحمتی تحریک کتائب
فروری
وزیر اعظم مہنگائی کی وجہ سے عارضی مشکلات جلد دورہونے کے لئے پر امید
?️ 30 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان مہنگائی کی وجہ سے عارضی
ستمبر