?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت فردجرم عائد کئے جانے پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی مسلسل پرتشدد کارروائیوں اور حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ سمیت حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندیوں کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری انسانی حقوق کے کارکنوں کو مودی حکومت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اورخوف و دہشت کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف آواز بلند کرنے پر خرم پرویز، عرفان معراج اورانسانی حقوق کے دیگر کارکن جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی طورپرنظربند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے دھمکیاں دینے کے علاوہ ہراساں کیاجارہاہے ۔ بی جے پی حکومت انسداد دہشت گردی کے قوانین کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے بی جے پی حکومت اور این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی املاک اور جائیدادوں کی ضبطی کو مودی حکومت کی منظم مہم کا حصہ قرار دیا۔ حریت ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سنگینی صورتحال کا جائزہ لیں اور کشمیر ی عوام پر ظلم و تشدد کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں ۔
انہوں نے واضح کیاکہ مودی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی قابض انتظامیہ اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔حریت ترجمان نے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی شدید مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہا ئی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں ۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟
?️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت
دسمبر
صیہونی حکومت میں خوف و ہراس؛ مقبوضہ علاقوں میں قدس آپریشن دہرائے جانے کا خدشہ
?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:ایک طرف صیہونی سرحدی افوج میں ہائی الرٹ جاری کیا گیا
نومبر
نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی منتخب کر لیا
?️ 6 ستمبر 2025نیتن یاہو نے غزہ میں ممکنہ شکست کا ذمہ دار پہلے ہی
ستمبر
کورونا کی چوتھی لہر سے بچنے کیلئے پنجاب حکومت کااہم فیصلہ
?️ 12 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر سے بچنے
جولائی
کیا الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو
اگست
نچیروان بارزانی: مجھے امید ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی حقیقی گفتگو کے لیے جگہ پیدا کرے گی
?️ 10 اپریل 2026سچ خبریں: عراق کے کردستان علاقے کے صدر نچیروان بارزانی نے امید
اپریل
ہیکرز نے فیس بک صارفین کی ذاتی معلومات انٹرنیٹ پر شیئر کر دیں
?️ 4 اپریل 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین نے انکشاف کیا
اپریل
معمر قذافی کے بیٹے کا لیبیا میں قتل
?️ 4 فروری 2026 سچ خبریں: لیبی میں اطلاعاتی ذرائع کے مطابق، سابق لیبیائی رہنما
فروری