?️
سچ خبریں: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشعال ملک نے جی ٹوئنٹی ممالک پر زور دیا ہے کہ عالمی برادری کو بھارت کے ساتھ اپنے تجارتی مفادات دیکھنے کے بجائے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو دیکھنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی قتل گاہ
مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں جی 20 رکن ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا فعال کردار ادا کریں، اس مسئلے کے حل کے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت اور ریاستی دہشتگردی کی تمام حدیں پار کرلی ہیں۔
مشعال ملک نے مزید کہا کہ یاسین ملک سمیت انسانی حقوق کے کئی کارکن اور صحافی جعلی مقدمات میں بھارتی حراست میں ہیں، جی 20 ممالک بھارتی حکومت پر کشمیریوں کو رہا کرنے کیلئے دباؤ ڈالیں۔
مزید پڑھیں: بھارت نے کشمیریوں کے تمام حقوق سلب کر رکھے ہیں، کل جماعتی حریت کانفرنس
ان کا کہنا تھا کہ جی 20 ممالک بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں روکنے پر مجبور کریں اور مسئلہ کشمیر کا دیرپا حل یقینی بنایا جائے۔


مشہور خبریں۔
پاکستان، اٹلی مشترکہ اقتصادی کمیشن کے اجلاس کی میزبانی کے منتظر ہیں۔ عطا تارڑ
?️ 2 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے پاکستان،
جون
پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ
?️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے نے قانونی بنیادوں کی کمی
دسمبر
بشار الاسد کو قانونی حیثیت دینے کی کوشش مایوس کن تھی :امریکہ
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ نے شام کے صدر بشار الاسد کے متحدہ عرب امارات
مارچ
نیتن یاہو بیمار؛ صیہونی حکام کی معاملے کو چھپانے کی کوشش
?️ 8 جنوری 2023سچ خبریں: 73 سالہ نیتن یاہو کی صحت اور ان کے
جنوری
سندھ: خیرپور میں ہائی وے پر کوچ اور کار میں تصادم، باپ اور 2 بیٹیاں جاں بحق
?️ 2 اپریل 2025سندھ: (سچ خبریں) سندھ کے ضلع خیرپور کے شہر گمبٹ کے قریب
اپریل
وینزوئلا کا امریکی غیر مستحکم کاروائیوں کے خلاف کیوبا کی حمایت کا اعلان
?️ 19 جولائی 2021سچ خبریں:وینزویلا کے نائب صدر نے کیوبا کے صدر سے ملاقات کے
جولائی
کیا پیر سے ملک بھر میں مکمل لاک ڈاون لگے گا
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نجی ٹی ویہ چینل کے ایک پروگرام میں
مارچ
لبنان پر حملے جاری رہیں گے، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صیہونی وزیر جنگ
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے لبنان پر صیہونی حملوں کو
نومبر