?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع بڈگام میں عزاداروں نے سرینگر میں آبی گزر سے زڑی بل تک عاشورہ کے روایتی جلوس پر کئی دہائیوں سے جاری پابندی کی مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی مذہبی حقوق کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ممتاز شیعہ رہنما آغا مجتبیٰ نے زہرہ پارک بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن اورحالات معمول کے مطابق ہونے کے سرکاری دعوئوں کے باجود ہمیں گزشتہ 30سال سے محرالحرام کے جلوس کے انعقاد سے روکا جا رہا ہے۔
انہوں نے ایک مخصوص مذہب پرپابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ دیگر مذہبوں کو اجتماعات اورتقاریب کی کھلی اجازت ہے جبکہ مسلمانوں کو مذہبی تقریبات اور سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز سے روکا جارہاہے۔شرکاء نے مذہبی آزادیوں کی بحالی اور امتیازی پالیسیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔
آغا مجتبیٰ نے بٹ مالو میں شراب کی دکان کھولنے کی بھی مذمت کی اور اسے مسلم اکثریتی علاقے میں اسلامی اقدار کی براہ راست توہین قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ پولیس خاص طور پر سرینگر میں جلوسوں کے بعد عزاداروںکو ہراساں کر رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اس طرح کے اقدامات سے انتشار اورتقسیم مزید بڑھ جائے گی۔
انہوں نے غزہ کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وہاں جاری نسل کشی کی شدید مذمت کی۔انہوں نے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹوں کا حوالہ دیا جس میں غزہ کو جدید ہتھیاروں کے لیے آزمائشی میدان قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک حقیقی عزادار کو ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، چاہے وہ کشمیرمیں ہوں یا فلسطین میں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کا ایران کے خلاف ایک اور جنگی جرم کا اعتراف
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران میں ایک اہم پل پر
اپریل
ایم کیو ایم لسانی نہیں قومی فکر رکھتی ہے، خالد مقبول صدیقی
?️ 31 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
دسمبر
وسطی عراق میں امریکی فوجی رسد کے قافلے پر حملہ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ وسطی عراق میں امریکی
مارچ
جعلی حکومت، پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جعلی مقدمات میں نااہل قرار دے رہی ہے
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ جعلی
جولائی
روس کا سلامتی کونسل سے اسرائیل کے لیے مطالبہ
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے نے غزہ میں اسرائیل
اپریل
لاہور میں ہفتہ، اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان
?️ 30 اپریل 2021لاہور (سچ خبریں)ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس تیزی سے پھیل
اپریل
آزاد کشمیر کے انتخابات اور سیاسی جماعتوں میں جاری لفظی جنگ
?️ 20 جولائی 2021(سچ خبریں) 25 جولائی کو آزاد کشمیر میں انتخابی دنگل سجنے کو
جولائی
خلیل الرحمٰن قمر کا ہمایوں سعید کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا عندیہ
?️ 13 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے کہا ہے کہ
جون