دنیا مقبوضہ جموں وکشمیرمیں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں اور تنظیموں  نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین صورتحال کا نوٹس لے کیونکہ بھارتی فورسز اور اس کی ایجنسیاں کالے قوانین کو ڈھال بناکر مظلوم کشمیریوں کو اندھا دھند طریقے سے شہید،گرفتاراورہراساں کررہی ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں غلام محمد خان سوپوری، عبدالاحد، محمد سلیم زرگر، ایڈووکیٹ ارشد اقبال اور مولانا مصعب ندوی نے سرینگر میں جاری اپنے الگ الگ بیانات میں کہا کہ ایک خوشحال اور مضبوط پاکستان کشمیری عوام کے بہترین مفاد میں ہے اور کشمیری ہمیشہ پاکستان کی خوشحالی اور استحکام کی دعا کرتے ہیں۔

حریت رہنمائوں نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت ہر کشمیری کوقتل کرنے اور ان کی زمین اور سرکاری ملامتیں چھیننے پر تلا ہوا ہے، پاکستان پر یہ فرض ہے کہ وہ عالمی برادری کی حمایت حاصل کرے تاکہ بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر مجبور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس حقیقت کو بھول گیا ہے کہ آزادی کی تحریکوں اور جذبوں کو فوجی طاقت اور وحشیانہ ہتھکنڈوں سے دبایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے اورانہیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران جعلی مقابلوں میں شہید کر رہی ہے۔

دریں اثناء کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادجموں وکشمیر شاخ کے رہنمائوں سید فیض نقشبندی، الطاف حسین وانی اور شمیم شال نے اسلام آباد میں اپنے الگ الگ بیانات میں عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔انہوں نے اقوام متحدہ کی کونسل برائے انسانی حقوق، ایمنسٹی انٹرنیشنل، ہیومن رائٹس واچ اور دنیا کے امن پسند لوگوں پر زور دیا کہ وہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لیں جہاں بغیر کسی وجہ کے لوگوں کو بے رحمی سے قتل کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

مسجد الاقصی کے خطیب کی اپیل

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد اقصیٰ کے خطیب اور یروشلم کی سپریم اسلامی کونسل کے

معرکہ حق پاکستان کی عظیم فتح، فیلڈ مارشل نے دکھایا جنگیں کیسے لڑی جاتی ہیں۔ وزیراعظم

?️ 25 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ معرکہ حق

تیونس میں جمہوریت کی بحالی، امریکہ قیس سعید سے کیا چاہتا ہے؟

?️ 17 ستمبر 2025تیونس میں جمہوریت کی بحالی، امریکہ قیس سعید سے کیا چاہتا ہے؟

ایران کے ساتھ جنگ درمیان انتخابات کے فوراً بعد ختم ہو جائے گی : ٹرمپ کا دعویٰ

?️ 10 ستمبر 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، امریکہ کے صدر نے دعویٰ کیا ہے کہ

امیر جماعت اسلامی کا حکومت کو انتباہ

?️ 2 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ

غیر ملکی مشنوں میں برطانوی پارلیمنٹیرینز کی اخلاقی بدعنوانی کا پردہ فاش

?️ 29 دسمبر 2022سچ خبریں:  برطانوی نمائندہ جو جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سے ایک

خیبرپختونخواہ حکومت کا جسمانی اور ذہنی حالت کی وجہ سے صدر زرداری سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

?️ 12 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی کے پی کے حکومت نے

مغربی کنارے پر صہیونی عسکریت پسندوں کا حملہ / 10 فلسطینی گرفتار

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی فورسز نے منگل کے روز مغربی کنارے پر چھاپہ مارا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے