?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی قیادت نے عالی کدل سرینگر کے شہدا ء کوان کے 31ویں یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے 1992میں آج ہی دن معروف آزادی پسند رہنما شیخ عبدالحمید کو ان کے ساتھیوں مشتاق احمد لون، ایڈووکیٹ جمیل چوہدری، فیاض احمد شیخ، مشتاق احمد کوٹے، غلام احمد میر، منظور احمد خان ، فاروق احمد ڈار، غلام نبی بٹ اور پرویز بلا کے ہمراہ سرینگر کے علاقے عالی کدل میں شہید کر دیا تھا۔متعدد لوگوں نے سرینگر کے عید گاہ میں مزار شہدا ء پر حاضری دے کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے شہدائے عالی کدل کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری شہدا ء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور کشمیری عوام پر زوردیاکہ وہ حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کو ثابت قدمی سے جاری رکھیں ۔
حریت ترجمان نے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائے۔انہوںنے جدوجہد آزادی کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزادی اور اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے وعدے کی تکمیل تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
ادھرجموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے شہید شیخ عبدالحمیدسمیت شہدائے عالی کدل کو انکی 31ویں برسی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیاہے۔لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا۔
ایک اور پیش رفت میں،جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے زیر اہتمام راولپنڈی میں شہدائے عالی کدل کوخراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک دعائیہ تقریب منعقد کی گئی۔ لبریشن فرنٹ کے رہنمائوں نے پارٹی چیئرمین محمد یاسین ملک اور بھارتی جیلوں سے نظر بند دیگر کشمیریوں کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا۔
دریں اثنا حریت آزاد جموں و کشمیر کے رہنمائوں اور جموں و کشمیر پیر پنجال فریڈم موومنٹ کے وائس چیئرمین قاضی عمران نے اسلام آباد میں ایک بیان میں حال ہی میں سوپور میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونیوالے شہید اعجاز اکبر کوشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ قاضی عمران نے شہید کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔


مشہور خبریں۔
موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم نے بل گیٹس کو خط لکھ دیا
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے مائیکروسوفٹ کمپنی
اپریل
مکہ معاہدہ؛ مشترکہ دفاع، علاقائی قوت مدافعت اور کمزور اتحاد کے چیلنجز
?️ 16 اگست 2026سچ خبریں:مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے لیے
اگست
(ن) لیگ کی معاشی کارکردگی 3 دہائیوں میں سب سے بہتر رہی، بلومبرگ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی جریدے ’بلومبرگ‘ نے نواز حکومت کی معاشی
جنوری
ملک کی اہمیت میں بے پناہ اضافہ
?️ 27 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پاکستان میں 46ممالک کی بحری مشقوں نے ملک
فروری
غزہ میں 5 روزہ جنگ بندی کا امکان
?️ 14 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے مطابق اسرائیل اور حماس نے درجنوں قیدیوں کی
نومبر
متحدہ عرب امارات کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم
?️ 10 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے پاکستان اور بھارت کے
مئی
ایران کے ساتھ معاہدے کو امریکی قومی سلامتی کو آگے بڑھانا چاہیے: بلنکن
?️ 9 ستمبر 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے جمعے کو برسلز
ستمبر
معاہدے کے تحت رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
مارچ