?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنما محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنماؤں نے اپنی پوری زندگی کشمیر کاز اور مظلوم کشمیریوں کے بہتر سیاسی مستقبل کے لیے وقف کر دی ہے۔
میڈیا کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ علاقے کے عوام یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ شبیر احمد شاہ، مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، مشتاق الاسلام، نعیم احمد خان، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم اور ڈاکٹر قاسم فکتو سمیت حریت رہنماؤں کو تنازعہ کشمیر پران کے جائز سیاسی موقف کی وجہ سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
حریت رہنماؤں نے تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل اورحق خودارادیت کے جائز مطالبے کے لئے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ جیلوں، تھانوں اور عقوبت خانوں میں گزاراہے۔انہوں نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل، کوٹ بھلوال جیل اور دیگر جیلوں میں نظربندحریت رہنمائوں کی بگڑتی ہوئی صحت پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نظربند کشمیریوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے بے بنیاد چارج شیٹ کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کی بی جے پی حکومت اور مقبوضہ جموں وکشمیرمیں اس کے مسلط کردہ گورنر کالے قوانین اورظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اور وہ مکمل کامیابی تک استصواب رائے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزادکشمیر شاخ کے رہنما نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی بگڑتی ہوئی صحت کا نوٹس لیں اور ان کی فوری اور محفوظ رہائی کو یقینی بنائیں۔
مشہور خبریں۔
مسجد الاقصی پر صیہونیوں کے حملوں کے خلاف اردن کا موقف
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں: اردن کی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں
ستمبر
وزیراعظم کا عمان کے سلطان سے ٹیلی فونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر وزیراعظم شہباز
جون
فالو اپ پروگرام کیلئے پاکستان کی بات چیت کے درمیان اہم مسائل حل ہونا باقی ہیں، آئی ایم ایف
?️ 12 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
اپریل
پی ٹی آئی ریڈ زون میں داخل ہو کر احتجاج کی کوشش نہ کرے: رانا ثناءاللہ
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار
اگست
کیا اسرائیل ایران کے خلاف فوری اور وسیع ردعمل کرے گا؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے
اکتوبر
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، جو بائیڈن نے نیا بیان جاری کردیا
?️ 26 مارچ 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج
مارچ
پارٹی چھوڑ کر جانے والوں کے بارے میں پی ٹی آئی کا فیصلہ
?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: تحریک انصاف کے سکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے کہا ہے
جولائی
فلسطینی قیدیوں کی اجتماعی نافرمانی شروع
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: الاسیر کلب جو کہ فلسطینی قیدیوں کے امور سے
اگست