?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں سمیت آزادی پسند کشمیریوں کی املاک کی ضبطی اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے ہائیکورٹ بار ایسوسی کے غیر قانونی طور پر نظر بند سابق صدر میاں عبدالقیوم کا گھر اور دوکنال سے زائد اراضی بھی سرینگر میں ضبط کر لی ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو خوف ودہشت کا شکار کر کے انکی آواز کو دبانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سید علی گیلانی شہید، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور محمد فاروق رحمانی سمیت بڑی تعداد میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جائیدادوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ سرینگر میں حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر اور تحریک حریت کے ہیڈ آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کو کشمیریوںکو کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
ترجمان نے حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام اور دیگر حریت رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوںنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ لوگوں کی گرفتاری پر بھی ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور پورا خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
اسپیس ایکس کا اسٹارشپ پروٹو ٹائپ لانچ کے چند منٹ بعد ہی خلا میں پھٹ گیا
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کا اسٹار شپ پروٹو ٹائپ ٹیکساس سے لانچ
جنوری
کیا ایک اور غزہ بننے والا ہے؟
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: غیر متوقع صورتحال میں لبنانی حزب اللہ اور غزہ میں
جولائی
یورپی یونین کا یوکرین کو مزید ہتھیار بھیجنے کا اعلان
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:جرمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین یوکرین
اپریل
جنت مرزا نے مقبولیت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا
?️ 10 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان کی ٹاپ ماڈل، ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ جنت مرزا
اپریل
عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار دیا
?️ 5 ستمبر 2025عبرانی میڈیا نے غزہ پر صہیونی یلغار کو اندھوں کی جنگ قرار
ستمبر
وزیرمواصلات وتعمیرات کی زیرصدارت سوات موٹر وے فیز۔II کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
?️ 1 جون 2024پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے وزیرمواصلات و تعمیرات شکیل احمد نے کہا ہے
جون
سوڈان میں جنگ بندی جاری رکھنے کا بین الاقوامی مطالبہ
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوڈان میں عارضی جنگ بندی کے اعلان کے بعد جنگ بندی
اپریل
سکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید
?️ 24 جولائی 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی
جولائی