بی جے پی لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے، فاروق عبداللہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے پاس ہمارے خلاف کچھ بھی ٹھوس نہیں اور وہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے۔

میڈیا کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ’’انڈیا‘‘ بلاک جیت کر ابھرے گا اور جو بھی نیا وزیر اعظم بنے گا وہ سب کچھ جو بی جے پی حکومت نے کیا ہے واپس کر دیا جائے گا۔

اگربھارتی وزیر اعظم مودی ادھم پور میں ریاستی حیثیت کی جلد بحالی کا اعلان کرتے ہیں تو وہ ابھی کیوں نہیں دے سکتی وہ اس میں تاخیرکیوں کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حزب اختلاف کااتحاد’’انڈیا‘‘ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تمام چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات کے ذریعے منتخب ہوتے ہیں، خاندانوں کے ذریعے نہیں، اگر کوئی صنعت کار اپنے بیٹے کو صنعت کار بناتا ہے تو اسے ووٹ حاصل کرنے کی ضرورت نہیں لیکن ہمیں ووٹ مانگ کر منتخب ہونا ہے اور یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ ہمیں مسترد کرتے ہیں یا قبول کرتے ہیں۔

دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے دفعہ370کی منسوخی کے فیصلے کو برقرار رکھنے سے مسئلہ ختم نہیں ہوتا اور ان کی پارٹی اسے زندہ رکھے گی۔ یہ حکومت ہمیشہ قائم نہیں رہے گی۔ زمین پر کوئی ایسی طاقت نہیں جو وزیر اعظم مودی کو عہدے پرہمیشہ کے لئے برقرار رکھ سکے۔ہر حکومت کی ایک معینہ مدت ہوتی ہے، کچھ لمبی ہوتی ہیں، کچھ چھوٹی ہوتی ہیں۔

آپ یہ کیوں مانیں گے کہ مستقبل میں کوئی ایسی حکومت نہیں آئے گی جو دفعہ370پر ہم سے بات کرنے کو تیار نہ ہو۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ دفعہ370کی منسوخی کو چیلنج کرنے والی درخواستوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔میں یقین کرنا چاہتا ہوں کہ مستقبل میں ایک ایسی حکومت آئے گی جو مقبوضہ جموں وکشمیرکی خصوصی حیثیت کے بنیادی مسئلے پر ہمارے ساتھ بات کرنے میں خوش ہو گی اور جب تک وہ وقت نہیں آتا، ہم اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

مشہور خبریں۔

توہین عدالت کیس: مصطفیٰ کمال کی فوری معافی کی استدعا مسترد، فیصل واڈا سے جواب طلب، ٹی وی چینلز کو نوٹس

?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے توہین عدالت از خود نوٹس

الیکشن کمیشن نےسال 2026 کے پہلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کردی

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے سال 2026 کے پہلے ہفتے

سعودیہ عرب کا پاکستان کو حاصل ڈپازٹ 5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عندیہ

?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی

تائیوان میں دو طیاروں کے مابین تصادم، دونوں طیارے تباہ جبکہ پائلٹس بھی ہلاک ہوگئے

?️ 22 مارچ 2021تائیوان (سچ خبریں)  تائیوان میں دو طیاروں کے مابین تصادم ہوگیا جس

امریکی کانگریس پر قبضہ؛ امریکی نمائشی جمہوریت کا جنازہ

?️ 6 جنوری 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو امریکی صدارتی انتخابات میں ہارنے والے امیدوار

سوڈان کے مستقبل کے لیے امریکہ کا تین مرحلوں پر مشتمل مداخلت کا منصوبہ

?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر کے سینئر مشیر برائے عرب افریقی امور نے

مری میں 24 گھنٹے سیاحوں کو داخلے کی اجازت دی

?️ 30 جنوری 2022مری (سچ خبریں) رپورٹس کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے احکامات کے بعد

جنوب لبنان میں مسلسل اسرائیلی توپ خانے کے حملے اور زبردست دھماکے

?️ 28 جولائی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی توپخانے نے جنوب لبنان کے علاقے نبطیہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے