سچ خبریں: بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار درجن سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار درجن سے زائد حریت رہنماؤں اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر و دیگر حکام مودی کے ساتھ ملاقات میں مسئلہ کشمیر اٹھائیں ، الطاف وانی
پولیس نے اتوار کے روزسرینگر کے ایک ہوٹل پر چھاپہ مارا جہاں حریت کارکنان اور دیگر عید ملن پارٹی منعقد کر رہے تھے۔
مسرور عباس انصاری کے علاوہ پولیس نے شبیر احمد ڈار، سید رحمن شمس، فردوس احمد شاہ، محمد رفیق پہلو،سجاد گل، جہانگیر غنی بٹ، سید مظفر رضوی اور محمد یاسین بٹ کو بھی گرفتار کیا۔
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
پولیس نے بتایا کہ گرفتار کئے گئے افراد کو کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ہے۔